عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
ناشر
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Shahdat-ul-Quraan.jpg.html][/URL]
سرزمین سیالکوٹ نے بہت سی عظیم علمی شخصیات کو جنم دیا ہے جن میں مولانا ابراہیم سیالکوٹی ،علامہ محمد اقبال، علامہ احسان الٰہی ظہیر سرفہرست ہیں مولانا ابراہیم میر 1874ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ سیالکوٹ مری کالج میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے ہم جماعت رہے ۔مولاناکا گھرانہ دینی تھا ۔لہذا والدین کی خواہش پر کالج کوخیر آباد کہہ دیا اور دینی تعلیم کے حصول کے لیے کمر بستہ ہوگے ۔اور شیخ الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے حضور زانوے تلمذ طے کیا۔ مولانا میر سیالکوٹی سید صاحب کے آخری دور کےشاگرد ہیں اور انہیں ایک ماہ میں قرآن مجید کو حفظ کرنےکااعزاز حاصل ہے ۔مولانا سیالکوٹی نے جنوری1956ء میں وفات پائی نماز جنازہ حافظ عبد اللہ محدث روپڑی نے پڑہائی اللہ ان کی مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے ۔(آمین ) مولانا مرحوم نے درس وتدریس ،تصنیف وتالیف، دعوت ومناظرہ، وعظ وتذکیر غرض ہر محاذ پر کام کیا۔ ردّقادیانیت میں مولانا نےنمایاں کردار اداکیا مرزائیوں سے بیسیوں مناظرے ومباحثے کیے اور مولانا ثناء اللہ امرتسری کے دست وبازوبنے رہے۔ مرزائیت کے خلا ف انھوں نے17 کتابیں تصنیف فرمائیں۔ شہادۃ القرآن قادیانیت کے رد میں ان کی ایک اہم ترین کتاب ہے جو دو حصوں پر مشتمل ہے۔ جس میں حیاۃ عیسی علیہ لسلام پر بحث کی گئی ہے اور قر آن مجیدکی روشنی میں مرزائیوں کے دلائل واعتراضات کا مکمل رد کیا گیا ہے اس کتاب کی افادیت کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ اس کتا ب کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبو ت کے مرکزی دفتر ،ملتان نے بارہا شائع کیااور بعض مدارس نے اس کو شامل بھی نصاب کیا ہے۔(م۔ا)شہادۃ القرآن
مصنف
محمد ابراہیم میر سیالکوٹی
ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Shahdat-ul-Quraan.jpg.html][/URL]
تبصرہ
Last edited: