شہید کے لیے اللہ رب العزت کے سات انعامات مقرر ہیں
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
"شھید کو اللہ کی طرف سے سات انعامات عطا کیے جاتے ہیں"
شہید جنت میں اپنا مقام دیکھ لیتا ہے۔
خون کا پہلا قطرہ بہنے پر اس کی بخشش ہو جاتی ہے ۔
شہیدایمان کے لباس میں ملبوس کر دیا جاتا ہے ۔
شہید عذاب قبر سے محفوظ رہے گا۔
شہید کے سر پر عزت کا تاج پہنایا جائے گا۔
شہید یوم حشر کے ہولناک خوف سے محفوظ ہو گا۔
شہید اپنے خاندان کے 70 افراد کی شفاعت کرے گا۔
مسند احمد ،طبرانی ،الترغیب والترہیب۔صفحہ 443۔جلد 2