ابو حسن
رکن
- شمولیت
- اپریل 09، 2018
- پیغامات
- 156
- ری ایکشن اسکور
- 29
- پوائنٹ
- 90
إنا للْٰه وإنا إليه راجعون
مولانا اسحاق سلفی انتقال فرما گئے یہ خبر کل(21 فروری) بھی پڑھی اور کچھ دھیان نہیں دیا لیکن ابھی بہبود علماء گروپ میں اس پوسٹ کو بھائی حافظ خضر حیات نے شئیر کیا اور تفصیلی پوسٹ پڑھ کر بھی یقین نہیں ہو پارہا تھا کہ یہ انتقال فرما گئے ہیں حالانکہ ہر نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے لیکن انکے متعلق پڑھ کر دلی طور پر صدمہ ہوا اور ایسے لگا جیسے کوئی دلی عزیز اس دنیا سے رخصت ہوگیا ہو
محدث فورم پر شیخ سے میری تحریری طو پر ملاقات ہوئی اور بالمشافہ ملاقات نہ ہوسکی، ماشاءاللہ بہت ہی فعال تھے اور علمی رہنمائی بہت احسن طریقے سے ادا کرتے اور انکی پوسٹیں اور جوابات اکثر احترام لیے ہوتے اور میں انکو ابھی تک کوئی نوجوان عالم دین سمجھتا تھا لیکن شیخ عمر رسیدہ تھے یہ آج تصاویر دیکھ کر معلوم ہوا، بہت ہی با کمال شخصیت اور علم سے بھرپور شخصیت تھے اور فیس بک پر بھی شیخ کے ساتھ دوستی ہوگئی اور وقتاً فوقتاً ان سے روایات کی تحقیقات پر بات چیت ہوتی رہتی تھی، الحمدللہ
یہ تو نہیں رہے لیکن انکی اچھی یادیں ہم میں موجود رہیں گی خاص طور پر محدث فورم پر علمی اور مدلل تحاریر سے انکی یاد تازہ رہے گی اور ہم بھی کچھ ایسا ہی کریں کہ ہماری اچھائیوں کے تذکرے ہوں اور ایسا کچھ نہ کریں کہ مرنے کے بعد بھی ہماری گھٹیا اور فحش گوئی یا گناہ کی ترغیب کی پوسٹیں لوگ دیکھتے رہیں اور گناہ میں مبتلا ہوتے رہیں اور ہم قبر میں عذاب سے دوچار ہوتے رہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں دین حق کی سمجھ عطا فرمائے اور ایسی پوسٹیں شئیر کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو ہماری آخرت میں أجر کا سبب بنے
اللہ تعالیٰ انکی خطائیں اور لرزشوں پر درگزر فرمائے اور انکو قبر حشر کے عذاب سے محفوظ رکھے اور آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین