• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ الاسلام کے قول کی وضاحت درکار ہے

قاضی786

رکن
شمولیت
فروری 06، 2014
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
70
پوائنٹ
75
إذا تبين هذا فقد حدث العلماء المرضيون وأولياؤه المقبولون
السلام علیکم بھائی

اللہ جزائے خیر دے آپ کو، آپ شیخ کہلانا پسند نہیں کرتے مگر ہم تو آپ سے کافی کچھ سیکھ رہے ہیں، اور شاید اسی وجہ سے بھائی نے آپ کو شیخ کہا

بھائی یہ جو الفاظ شیخ الاسلام نے استعمال کیے، کیا یہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ اس بات سے راضی تھے یہ صرف ان علماء کی جلالت کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں مرضیوں اور مقبولون کہا؟

ان کے بعد امام احمد بن حنبل، امام اسحاق بن راہویہ، امام یحیی بن معین، امام عباس الدوری، امام ابو بکر المروزی، امام ابو داؤد السجستانی، امام عبد اللہ بن احمد، امام ہارون بن معروف، عبد الوہاب الوراق، امام ابراہیم بن متویہ الاصبھانی، امام ابو قلابہ، امام ابو عبید القاسم بن سلام، امام ابو بکر الآجری ودیگر کئی لوگ شامل ہیں۔
بھائی امام احمد بن حنبل و امام اسحاق بن راھویہ و امام یھیی بن معین کا قول مل سکتا ہے اس ضمن میں، یہ حوالہ نقل کر سکتے ہیں؟

شکریہ
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
جزاک اللہ خیرا
اللہ کو انکساری پسند ہے
ساری کبریائی اللہ کی
اب اگر ہم محبت ، خلوص اور احترام سے آپک کہیں تو کیا کہیں !
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
بھائی یہ جو الفاظ شیخ الاسلام نے استعمال کیے، کیا یہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ اس بات سے راضی تھے یہ صرف ان علماء کی جلالت کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں مرضیوں اور مقبولون کہا؟
یہ ان کے دوسرے بیان سے ہی صاف ظاہر ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس قول کے قائل نہیں تھے، لیکن وہاں چونکہ موضوع کو مختلف دلائل وپہلووں سے ثابت کرنا مقصود تھا تو انہوں نے اس پہلو کا بھی ذکر کیا کہ چند علماء کے نزدیک یہ بات سچ ہے تو اس لحاظ سے بھی انسانوں کی فرشتوں پر فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
یہ تھا ان کا مقصد۔

بھائی امام احمد بن حنبل و امام اسحاق بن راھویہ و امام یھیی بن معین کا قول مل سکتا ہے اس ضمن میں، یہ حوالہ نقل کر سکتے ہیں؟
اگر آپ انگلش سمجھ سکتے ہیں تو میں نے 150 صفحات پر ان روایات کو ذکر کیا ہے اور ان کا دفاع کیا ہے۔ میں وہ آپ کو بھیج سکتا ہوں۔ لیکن وہ تھوڑا لمبا ہو جائے گا کیونکہ اس میں دوسری چیزیں بھی ہیں۔ آپ امام ابو بکر الخلال کی کتاب السنہ دیکھ لیں، اس کے باب "المقام المحمود" میں یہ سب روایات موجود ہیں۔
 

قاضی786

رکن
شمولیت
فروری 06، 2014
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
70
پوائنٹ
75
اگر آپ انگلش سمجھ سکتے ہیں تو میں نے 150 صفحات پر ان روایات کو ذکر کیا ہے اور ان کا دفاع کیا ہے۔
السلام علیکم بھائی

آپ کے نقطہ نظر کا لب لباب کیا ہے؟

شکریہ
 
Top