ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 804
- ری ایکشن اسکور
- 224
- پوائنٹ
- 111
شیخ بن باز کی جانب سے شیخ سليمان العلوان کا تزکیہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الحمد لله، والصلاة والسلام على رسول الله، أما بعد:
ایک کشمیری مدخلی نے شیخ سليمان العلوان پر یہ اعتراض کیا کہ وہ کسی یونیورسٹی میں نہیں پڑھے، لہٰذا وہ جاہل ہیں۔ یہ اعتراض دراصل علم شرعی کی حقیقت سے ناواقفیت اور محض تعصب کی بنا پر ہے۔ کیونکہ شیخ سلیمان العلوان نے جن مشائخ سے علم حاصل کیا، انہی میں وہ اساتذہ بھی شامل ہیں جن سے شیخ صالح الفوزان نے علم لیا۔
یہ بات بھی واضح رہے کہ ہم شیخ سليمان العلوان کے حمایتی یا ان کے تمام افکار و نظریات کی تائید نہیں کرتے۔ بلکہ ان کے بعض عقائد و مناہج میں انحراف و بگاڑ موجود ہے، اسی وجہ سے شیخ تركی بن مبارک البنعلي رحمہ اللہ نے ان پر رد کیا۔
لیکن اس کے باوجود انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ آدمی تعصب میں کسی شخص کے علمی مقام کا بالکل انکاری ہو جائے! شیخ سلیمان العلوان بہرحال اہل علم میں شمار ہوتے ہیں، بلکہ فن حدیث میں ان کا ایک معروف مقام ہے۔ لہٰذا ہمارا مقصد صرف ایک مدخلی کی جہالت اور ہرزہ سرائی کا جواب دینا ہے۔ چنانچہ ہم شیخ سلیمان العلوان کے متعلق شیخ بن باز کا تزکیہ نقل کر رہے ہیں:
من عبد العزيز بن عبد الله بن باز إلى حضرة الإبن المكرم: فضيلة الشيخ سليمان بن ناصر العلوان وفقه الله لما فيه رضاه، وزاده من العلم والإيمان، آمين.
عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز کی جانب سے محترم فرزند: فضیلت الشیخ سلیمان بن ناصر العلوان کے نام اللہ انہیں اپنی رضا کے کاموں کی توفیق عطا فرمائے، اور علم و ایمان میں اضافہ فرمائے، آمین ـ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته أما بعد:
فقد اطلعت على بعض مؤلفاتكم وقرأت بعض ما كتبتم في الرد على ابن الجوزي والسقاف، فسررت بذلك كثيراً، وحمدت الله سبحانه على ما وفقكم له من فقه في الدين، و التمسك بالعقيدة السلفية وتدريسها للطلبة، والرد على من خالفها، فجزاكم الله خيراً، وضاعف مثوبتكم، وزادكم من العلم والهدى، وجعلنا وإياكم وسائر إخواننا من عباده الصالحين وحزبه المفلحين، إنه ولي ذلك والقادر عليه.
میں نے آپ کی بعض تصنیفات کا مطالعہ کیا اور ابن الجوزی اور السقاف کے رد میں آپ نے جو لکھو وہ پڑھا، تو مجھے اس سے بڑی خوشی ہوئی، اور میں نے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس نے آپ کو دین کی سمجھ، سلفی عقیدہ کو مضبوطی سے تھامنے، اسے طلبہ کو پڑھانے، اور اس کے مخالفین کا رد کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔ اللہ آپ کو بہترین جزا دے، آپ کے اجر کو کئی گنا بڑھائے، آپ کے علم و ہدایت میں اضافہ فرمائے، اور ہمیں، آپ کو اور ہمارے تمام بھائیوں کو اپنے نیک بندوں اور کامیاب جماعت میں شامل فرمائے۔ بے شک وہی اس کا مالک اور اس پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔
ونوصيكم بتقوى الله سبحانه، وبذل الوسع في تعليم الناس العلم الشرعي، وحثهم على العمل به والعناية بمسائل العقيدة الصحيحة وإيضاحها للطلبة ولغيرهم في دروسكم الخاصة والعامة، وترغيب الناس من الطلبة وغيرهم في الإكثار من قراءة القرآن الكريم، وتدبر معانيه، والعمل به، والعناية بسنة الرسول الثابتة عنه، والاستفادة منها، لأنها الوحي الثاني، وهي المفسرة لكتاب الله، والمبينة لما قد يخفى من معانيه.
ہم آپ کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا تقوی اختیار کرنے کی وصیت کرتے ہیں، اور یہ کہ آپ لوگوں کو شرعی علم سکھانے میں بھرپور کوشش کریں، انہیں اس پر عمل کرنے کی ترغیب دیں، صحیح عقیدہ کے مسائل کی خصوصی توجہ کے ساتھ وضاحت کریں، خواہ وہ آپ کے خاص دروس ہوں یا عام۔ اسی طرح طلبہ اور دیگر لوگوں کو کثرت سے قرآن کریم پڑھنے، اس کے معانی میں غور و فکر کرنے، اور اس پر عمل کرنے کی رغبت دلائیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ثابت شدہ سنت کی طرف توجہ دلائیں اور اس سے فائدہ اٹھانے کی تلقین کریں؛ کیونکہ سنت دوسری وحی ہے، اور وہ کتاب اللہ کی تفسیر اور اس کے بعض مخفی معانی کی وضاحت کرنے والی ہے۔
سدد الله خطاكم، وزادكم من العلم النافع والعمل الصالح، وثبتنا وإياكم على الهدى، وجعلنا وإياكم من حزبه المفلحين، وأوليائه المتقين، ومن الدعاة إليه على بصيرة، إنه جواد كريم.
اللہ آپ کے قدموں کو ثابت رکھے، آپ کو نفع بخش علم اور عمل صالح میں مزید ترقی عطا فرمائے، اور ہمیں اور آپ کو ہدایت پر ثابت قدم رکھے، اور ہمیں اور آپ کو اپنی کامیاب جماعت، اپنے متقی اولیاء، اور بصیرت کے ساتھ اس کی طرف دعوت دینے والوں میں شامل فرمائے۔ بے شک وہ بڑا سخی اور کریم ہے۔
والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته.
مفتي المملكة العربية السعودية
ورئيس هيئة كبار العلماء وإدارة البحوث العلمية والإفتاء
الرقم: ٨٤٠/خ التاريخ ١١/ ٥ /١٤١٧هـ
ورئيس هيئة كبار العلماء وإدارة البحوث العلمية والإفتاء
الرقم: ٨٤٠/خ التاريخ ١١/ ٥ /١٤١٧هـ