• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ سرفراز فیضی حفظہ اللہ کا تعارف۔

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,805
پوائنٹ
773
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ممبئی کے معروف ادارہ آئی ، آئی ، سی (اسلامک انفارمیش سینٹر ) سے وابسطہ متعدداہل علم اس فورم پر موجود ہیں ، اس ادارہ سے سب سے پہلے جس فاضل عالم نے محدث فورم کی رکنیت اختارکی ہے وہ شیخ سرفراز ہی ہیں ، ان دنوں راقم السطور ممبئی سے باہر کام کررہا تھا لیکن بعض ترجیحات کی بناپر اب ممبئی کے اسی ادارہ میں آگیا ہوں، یہاں آنے کے بعد میں نے یہاں کے اہل علم سے فورم پر آنے کی درخواست کہ اورالحمدللہ اب ہمارے اسٹاف کے کئی اہل علم فورم پر آچکے ہیں ۔
شیخ سرافراز فیضی تو پہلے ہی رجسٹر ہوگئے تھےمگرفعال نہیں تھے ہم نے شیخ سے فعال ہونے کی گذارش کی ہے اب ان شاء اللہ شیخ فورم پر آتے رہیں گے۔

شیخ سرفراز نے متعد مدارس و جامعات میں تعلیم حاصل کی ہے جس کی فہرست درج ذیل ہے:

  • کھیرواڑی ہائی اسکول ، باندرہ ، ممبئی۔
  • مدرسہ شمس العلوم ، سمرا ، سدھارتھ نگر، یو،پی۔
  • دار الکتاب والسنہ ، غرباء اہل حدیث ، کلیان بلڈنگ ممبئی۔
  • جامعہ رحمانیہ ،کاندیولی ، ممبئی۔
  • جامعہ سراج العلوم، کنڈو بوڑیہار، بلرام پور یو، پی۔
  • جامعہ اسلامیہ نور باغ کوسہ ممبئی۔
  • جامعہ اسلامیہ دریا باد ، سنت کبیر نگر، یو،پی۔
  • جامعہ اسلامیہ فیض عام م، یو، پی ، مئوناتھ بھنجن ، یو،پی۔


شیخ محترم کی بعض مصرفیات۔

  • امیر مقامی جمعیت اہل حدیث ، بہرام نگر ،باندرہ، ممبئ۔
  • رکن مجلس ادارت مجلہ ماہنامہ دی فری لانسر، ممبئ۔
  • رکن مجلس ادارت ماہنامہ مجلہ اہل السنہ ممبئی۔
  • باحث و مناظر آئی ،آئی، سی، (اسلامک انفارمیشن سینٹر) ممبئی ۔ انڈیا۔




امید ہے کہ شیخ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ان شاء اللہ۔

بارک للہ فیکم۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم شیخ سرفراز فیضی حفظہ اللہ کو محدث فورم پر خوش آمدید۔
بڑی خوشی کی بات ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اہل علم فورم پر جمع ہو رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ محترم شیخ سرفراز کی شمولیت کو بھی ان کے لئے اور ہم سب کے لئے نافع بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

اور کفایت اللہ بھائی جان، آپ کا بھی ازحد شکریہ کہ آپ کی بدولت ہم ایک اور صاحب علم کی صحبت سے فیض یاب ہو سکیں گے۔ جزاکم اللہ خیراً کثیرا۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سب سے پہلے تو ہماری ٹیم شیخ سرفراز فیضی﷾ کو فورم جوائن کرنے اور پھر فعال ہونے پر خوش آمدید کہتی ہے۔اور دعا کرتی ہے کہ اللہ تعالی شیخ ﷾ کے علم سے محدث فورم کے تمام قارئین کو فیض یاب کرے۔آمین
قارئین محدث فورم اور خاص طور پر محدث ٹیم کےلیے انتہاہی خوشی کی بات ہے کہ فضل رب جلیل سے محدث فورم پر بہت سارے علماء، محققین، داعی الغرض دین محمدیﷺ کی اشاعت وتبلیغ میں ہر طرح کام کرنے پر رضامند لوگوں کی ایک ٹیم جمع ہے۔اللہ کریم ان عظیم ہستیوں کے علم سے قارئین محدث فورم کو بھرپور استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
اس کے ساتھ محدث ٹیم شیخ کفایت اللہ بھائی کا بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہے کہ جن کی محنت اور تگ ودو سے علماء سے قارئین محدث فورم کو استفادہ کا موقع مل رہا ہے۔
شیخ کفایت اللہ بھائی ان تمام کاوشوں کا بدلہ دینے سے تو ہم قاصر پر بدلے کا معاوضہ اللہ کریم پر چھوڑتے ہیں۔اللہ تعالی بہتر بدلہ دینے والا ہے۔
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اہلاً وسہلاً ومرحباً للشیخ سرفراز فیضی﷾
محترم شیخ سرفراز فیضی حفظہ اللہ کو محدث فورم پر صمیم قلب سے خوش آمدید کہتے ہیں
محدث پر فعل کروانے کے لئے شیخ کفایت اللہ ﷾ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں
بارک اللہ فیکم
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام
شیخ سرفراز فیضی حفظہ اللہ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید
شیخ سرفراز فیضی حفظہ اللہ کی شیخ ابوالحسن علوی حفظہ اللہ سے علمی گفتگو پڑھ کر مجھے بہت حیرانی ہوئی اور اتنے علمی جوابات پڑھ کر مجھے بہت خوشی بھی ہوئی اور خیال آیا کہ یہ کوئی عالم دین ہی ہوں گے۔اب شیخ صاحب کا تعارف پڑھ کر تو بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے۔ایسی علمی شخصیت کا ہمارے درمیان رہنا بہت ہی خوشی کی بات ہے۔اللہ تعالیٰ شیخ سرفراز فیضی حفظہ اللہ اور شیخ کفایت اللہ حفظہ اللہ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔
میں اُمید کرتا ہوں کہ شیخ صاحب اختلافی تحاریر خصوصا عقیدے کے مسائل پر علمی تحاریر لکھیں گے۔جس کی مجھے بہت زیادہ ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے علم میں اضافہ فرمائے آمین۔
 
Top