• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ محمد موسی آل نصر اردنی حادثے کا شکار ہوگئے

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
شیخ البانی و شیخ بدیع الدین کے شاگرد شیخ محمد موسی آل نصر فلسطینی ثم اردنی ایک حادثے میں وفات پاگئے

چند دنوں سے خبر سن رہے تھے ، کہ شیخ علی حسن الحلبی حفظہ اللہ مدینہ منورہ آئے ہوئے ہیں ، ایک مجموعہ میں یہ خبر بھی آئی کہ شیخ حلبی جامعہ اسلامیہ میں شیخ ناصر الدین البانی کے مکتبہ میں بھی دیکھے گئے ہیں ، ملنے کا اشتیاق تھا ، لیکن خالی اشتیاق ہی تھا ، اس کے لیے تگ و دو نہیں کی ، پھر طالبعلموں میں یہ اعلان آنا فانا پھیل گیا کہ آج رات شیخ علی حسن الحلبی مدینہ منورہ کے مشہور متمول اور صاحب ثروت شیخ یوسف عطیر کے دولت کدے پر عشا کے بعد درس ارشاد فرمائیں گے، اور طلاب علم سے ملاقات بھی کریں گے۔ یہاں بھی شوق ملاقات پر ’ غم روزگار ‘ بھاری رہا ، ڈیوٹی کی بندش کے سبب وہاں بھی حاضر نہ ہوسکا۔
خیر اگلے ہی دن یہ خبر آئی کہ شیخ علی الحلبی کے ہم عصر اور دیرینہ ساتھی شیخ محمد موسی آل نصر بھی ان دنوں اقامہ تجدید کروانے کے لیے سعودیہ میں ہی تھے ، کہتے ہیں عمرہ کی غرض سے جارہے تھے ، تبوک کے قریب ایک حادثہ کا شکار ہو کر وفات پاگئے ۔ إنا للہ و إنا الیہ رجعون
ہمارے ساتھ ایک بار پھر وہی حادثہ ہوا ، جب تک زندہ تھے ، شاید کبھی نام بھی نہ سنا ہو ، اب فوت ہو گئے ، تو آہستہ آہستہ خیال آیا کہ ان کے متعلق جاننا چاہیے ۔
ان مرحوم عالم دین کے متعلق جو میں جان سکا ہوں، وہ آپ بھی ملاحظہ کرلیں ۔
مرحوم کا شجرہ نسب اس طرح بیان کیا گیا ہے:
محمد بن موسى بن حسين بن حسن بن أحمد آل نصر ، کہتے ہیں یہ سلسلہ نسب صحابی رسول عوف بن مالک نصری رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے ۔
مرحوم اصل میں فلسطینی تھے ، بعد میں حالات کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے اردن میں جا مقیم ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم فلسطین اور پھر اردن سے حاصل کی ، 1401 میں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کلیۃ قرآن میں متعلم ہوئے ، جبکہ ماسٹر کی ڈگری آپ نے پنجاب یونیورسٹی پاکستان سے حاصل کی ، پاکستان میں آپ تین سال تک رہے ، حفظ قرآن کی تکمیل ، اور وفاق المدارس عالمیہ کی سند بھی یہیں سے حاصل کی ، جبکہ اسی دوران مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی اور شاہ بدیع الدین الراشدی جیسے اساطین علم سے کسب فیض کیا اور شیخین سے اجازہ حدیث حاصل کرنے کی سعادت سے بہرہ مند ہوئے ۔
1997ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سوڈان کی جامعہ قرآن سے حاصل کی۔
مولانا بھوجیانی اور علامہ بدیع راشدی کے علاوہ آپ کے کبار مشایخ میں ، شیخ ناصر الدین البانی ، شیخ عبد الفتاح القاضی ، شیخ عبد الفتاح المرصفی وغیرہم کے اسماء گرامی آتے ہیں ۔
شيخ كا تخصص علم تجويد و قرات اور تفسير تھا ، اور اسی حوالے سے زیادہ مشہور تھے ، اسی مناسبت سے انہیں ’ مقرئ ‘ بھی کہا جاتا تھا ، ان کے حالات میں لکھا ہے ، شیخ ابن باز نے ان سے تلاوت سماعت کی ، اور اس کی تعریف کی ، جبکہ شیخ البانی رحمہ اللہ کےساتھ جب ہوتے ، تو شیخ فرمایا کرتے ’ ہمارے ساتھ ہمارے امام بھی موجود ہیں ‘ ۔ شیخ البانی کے ساتھ ان کی ملاقات دمشق میں بھی ہوئی ، لیکن شیخ سے بھرپور استفادہ اور رفاقت انہیں تبھی نصیب ہوئی ، جب شیخ البانی ہجرت کرکے اردن جاکر مقیم ہوگئے ۔
شیخ کی وفات پر شیخ علی حسن الحلبی نے اظہار تاسف کرتے ہوئے کہا : ’شیخ سے میرا سلسلہ رفاقت چالیس سال پر محیط ہے ، وہ میرے سفر و حضر کےساتھی تھے ، حج و عمرہ اور کئی ایک دعوتی اسفار ہم نے اکٹھے طے کیے، آخری ملاقات ان سے کل ہوئی ، جس میں شیخ مشہور حسن اور کئی ایک اہل علم اور طلاب شامل تھے ، حقیقت یہ ہے کہ ان جیسا صاف دل اور اچھی طبیعت کا مالک میں نے نہیں دیکھا‘۔
مشہور سعودی اخبار ’ سبق ‘ کے مطابق شیخ محمد موسی نصر نے سو کے قریب کتب تصنیف فرمائی ہیں ،
اس کے علاوہ تجويد و قراءات ، احكام ، عقيده اور منهج وغيره سے متعلق کئی ایک ویڈیوز ، خطبات جمعہ کی ریکارڈنگز وغیرہ انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔
اتوار کی رات حادثہ میں فوت ہوئے ، اور منگل کی صبح فجر کی نماز کے بعد مسجد نبوی میں ان کا جنازہ ہوا ، اور بقیع الغرقد میں سپرد خاک کیے گئے ۔
آپ کی تاریخ ولادت(1374 هـ - 1954م) ، اور تاریخ وفات (1439هـ -2017 م) کے حساب سے کل عمر تقریبا تریسٹھ سال بنتی ہے ۔ رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ ۔
 
Last edited:

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ سبحان تعالی انکی مغفرت فرمائے، آمین!
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللھم اغفر لہ
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
شيخ محمد موسی آل نصر کے متعلق میری تحریر پر شیخ فراز الحق صاحب نے درج ذیل اضافہ جات فرمائے :
شيخ محمد موسى نصر -رحمه الله- كى چالیس سے متجاوز تالیفات بھی ہیں جن میں بہت سی شيخ عابد الهى كے ادارے بیت السلام نے شائع کی تھیں۔
اسی طرح شیخ نے کئ دعوتی مناصب پر دین حنيف کی خدمت انجام دى.
ذيل ميں شیخ کی دعوتی اور تالیفی جھود کے نماذج پیش خدمت ہیں:
حصل على شهادة الدكتوراة في التفسير وعلوم القرآن بتاريخ (27 / 7 / 1997م) من جامعة القرآن بأم درمان بالسودان؛ وكان موضوع الأطروحة:
((اختيارات الإمام أبي عبيد القاسم بن سلام ومنهجه في القراءة)) وحصل على تقدير (ممتاز).
جهوده الدعوية:
1 ـ عقد حلقات تعليم القرآن وأحكام التجويد في المسجد وعلى التلفاز (يمكن بحث كثير من دروس الشيخ على يوتيوب).
2 ـ من مؤسسي مجلة (الأصالة)، وكان رئيساً لها حتى صدور العدد عشرين، وكان من محرريها، وكتابها.
3 ـ من مؤسسي مركز الإمام الألباني للدراسات المنهجية والأبحاث العلمية.
4 ـ المشاركة في المؤتمرات الإسلامية، واللقاءات الدعوية، والدورات العلمية في عدد من دول العالم، مرات متعددة؛ مثل: أمريكا، بريطانيا، فرنسا،… وغيرها.
5 ـ عمل مع وزارة الأوقاف الأردنية (إماماً وخطيباً ومدرساً للقراءات ومدققاً للمصحف ومحكماً للمسابقات) منذ عام (1981 ـ 1987م).
6 ـ تولى تدريس مادة التجويد وعلوم القرآن والتفسير في جامعة العلوم التطبيقية ـ كلية الآداب، قسم الشريعة ـ حتى عام (2000م).
7 ـ انتدب للعمل في البحرين تحت إشراف مركز الدعوة والإرشاد السعودي لمدة أربع سنوات منذ عام (1987 ـ 1991م).
▪▪▪▪▪▪▪▪▪
مؤلفاته:
كتب عدة أبحاث: بعضها منشور والآخر لم ينتشر بعد، وبعضها لا زال مخطوطاً.
1- إتحاف الإلف في فوائد الألف والنيف من سورة يوسف-بالمشاركة مع أخيه الشيخ سليم الهلالي .(مطبوع)
2- إتحاف السامع بشرح النظم الجامع.(مخطوط)
3- أثر القرآن في صلاح المجتمع – تحقيق وتعليق .(مطبوع)
4- اختيارات أبي حاتم السجستاني (مخطوط)
5- اختيارات الإمام ابن خالويه .(مخطوط)
6- اختيارات الإمام ابي عبيد القاسم بن سلام ومنهجه في القراءة-(رسالة دكتوراة).(مطبوع).
7- اختيارات الإمام مكي بن ابي طالب القيسي .(مخطوط)
8- اختيارات الإمام الهذلي (مخطوط).
9- البحث والاستقراء في بدع القراء.(مطبوع)
10- البدايات لمريد علم القراءات (مخطوط).
11- البراهين الواضحة في فضائل وأحكام سورة الفاتحة .(مخطوط) .
12- جزء في تكبيرات الختم عند القراء.(مخطوط).
13- جزءفي حكم القراءة من المصحف في الصلاة والرد على المجوزين.(مخطوط).
14- الدر النثير في اختصار ابن كثير .(مطبوع ).
15- الردود والتعقبات على الإمام ابن جرير الطبري لمفاضلته بين متواتر القراءات .(مخطوط).
16- الروض الباسم في رواية شعبة عن عاصم .(مطبوع).
17- سلسلة كنوز غاية النهاية في تراجم القراء لابن الجوزي ,وتقع في نحو عشرين رسالة بين صغير وكبير .(تحت الطبع).
18- شرح رسالة شعبة للهجرسي القعقاعي .(مطبوع).
19- فضائل القرآن وحملته في السنة المطهرة .(مطبوع).
20- القول المفيد في وجوب التجويد (مطبوع).
21- المختار في توجيه قراءات أئمة الأمصار.(مخطوط).
22- المزهر في شرح الشاطبية والدرة – مع مجموعة من زملائه في كلية الدعوة وأصول الدين .(مطبوع).
23- مقدمة في اصول التفسير ومناهج المفسرين.(مخطوط).
24- أحاديث القراء رواية ودراية .
25- الإضاءة في مدخل الى القرآن والقراءة.(تحت الطبع)
26- قطف الثمر المستطاب في تفسير فاتحة الكتاب .(مطبوع)
27- شذى العرف في أحكام الوقف (مطبوع)
28- الإستقصاء لاخطاء القراء(مخطوط)
29- قراءات الصحابة (مخطوط)
30- طرائف القراء (مخطوط)
31- نساء قارءات (مخطوط)
32- قراء بلاد الشام (مخطوط)
33- الإستيعاب في صحيح الاسباب ( مع أخيه الشيخ سليم الهلالي )
34- صفة تلاوة النبي صلى الله عليه وسلم للقرآن الكريم
35 ـ الأخطاء الواقعة في قراءة سورة الفاتحة ( مطبوع )
كتب في العقيدة والمنهج :
1- الأخلاق في الإسلام – مع مجموعة من أساتذة قسم الشريعة بجامعة العلوم التطبيقية .(مطبوع)
2-الإسلام وقضايا العصر – مع مجموعة من الأساتذة .(مطبوع)
3- مجلة الأصالة السلفية – مع إخوانه مشايخ الدعوة السلفية في بلاد الشام.
4- التبديد لظلمات من خالف التوحيد .(مطبوع)
5- الرحيق المختوم في نصرة لانبي المعصوم صلى الله عليه وسلم .(مطبوع)
6- صفة الساق لله تعالى بين إثبات السلف وتحريف الخلف .(مطبوع)
7- العقل ومنزلته في الإسلام ز(مطبوع)
8- شرح عقيدة المسلم السني .(مخطوط)
9- علام يقتل أحدكم أخاه – ذم الحسد والحاسدين .(مطبوع)
10-الفوائد المرقومة في الرد على الحكاية المزعومة (مطبوع
11- ماذا ينقيمون من السلفية – شبهات مزعومة حول الدعوة السلفية والرد عليها .(مطبوع )
12- مجمل مسائل الإيمان والكفر العلمية – مع إخوانه مشايخ الدعوة السلفية في بلاد الشام .(مطبوع)
13- المنافقون في الكتاب والسنة وآثار السلف الصالح .(مطبوع)
14- من معالم المنهج النبوي في الدعوة الى الله .(مطبوع).
15- النصائح الوفية والمقالات الأثرية في نصرة الدعوة السلفية .مطبوع)
16- حسن الإفادة في توحيد الروبوبية والعبادة (مطبوع)
17- القول المتين في عوامل النصر والتمكين (مطبوع)
18- النبي صلى الله عليه وسلم في بيته (مطبوع)
19- أدلة الوحيين في شرح عقيدة الرازيين (مطبوع)
20- الوسطية (مطبوع)
21- المقدمة الرشيدة في علم العقيدة (مطبوع)
23- كشف الثلب في الرد على المدعو هاشم حرب (مطبوع)
كتب في الفقه والأحكام :
1- إعمال النظر في الرد على من أنكر الجمع في الحضر بعذر المطر .(مطبوع).
2- تمام الكلام في بدعية المصافحة بعد السلام من الصلاة .(مطبوع).
3- جريمة الغش أحكامها ,وصورها, وآثارها المدمرة .(تحت الطبع ).
4- رد المحتار في شرح حديث ( ما زاد على الكعبين ففي النار .(مخطوط).
5- شذا العرف في أحكام الوقف.(مطبوع).
6- فتح الغفور في شرح حديث ( تعجيل الفطور وتأخير السحور (مطبوع).
7- فريضة الزكاة في القرآن والسنة .(مطبوع).
8- كشف الخفاء عن أحكام سفر النساء .(مطبوع).
9- اللمعة في حكم الاجتماع للدرس قبل الجمعة .(مطبوع ).
10- مع النبي صلى الله عليه وسلم في رمضان .(مطبوع).
11- النبي صلى الله عليه وسلم في بيته (مطبوع).
12- هداية الحيران إلى حكم ليلة النصف من شعبان .(مطبوع).
13- هداية السالك لأوضح المناسك (مطبوع)
- ولشيخنا ـ حفظه الله ـ باع واسع في الطب النبوي والشعبي فكان لا بد أن يثمر عن بحوث رائقة فيهما
*مؤلفات الشيخ في الطب النبوي والشعبي :
1- إغاثة الملهوف إلى منافع الملفوف (مطبوع)
2- منهج السلامة بالتداوي بالفصد والحجامة (مطبوع)
3- معجم الأعشاب الطبية (مخطوط)
4- مختصر موسوعة التوعية الطبية (مخطوط)
5- التوعية في دفع وإصلاح مضار الأغذية والأدوية – موسوعة شاملة . خمسة مجلدات (مخطوط)
6- صحيح الطب النبوي – بالمشاركة مع أخيه الشيخ سليم الهلالي (مخطوط)
7- تحفة المحب في شرح وتحقيق اربعون باباً في الطب للبعلي (جاهز للطبع)
8- إعلام الخِل بمنافع الخَل (مخطوط)
9- الأكحال النافعة (مخطوط)
10- بدائل الأدوية (مخطوط)
11- تقوية العُدد بمفتحات السدد (مخطوط)
12- عجائب الطب وخصائص الأشياء (مخطوط)
13- الخير الكثير في منافع الشعير (مخطوط)
14- بث الشجون في مفرحات القلب المحزون (مخطوط)
15- الانتباه إلى مقويات الباه بتذكير الشيخ بصباه (مخطوط) ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
شیخ کی حالات زندگی پر ایک مستقل تالیف کا ٹائٹل :
اعلام السلفیۃ (7)
ترجمۃ الشیخ محمو موسی آل نصر ۔ رحمہ اللہ ۔
WhatsApp Image 2017-11-29 at 13.17.38.jpeg
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
967
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225
اللہ تعالی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
شیخ کے صاحبزادے شیخ عبد الرحمن نے ان کی سوانح پر ایک مختصر کتاب تیار کی ہے ، جو یہاں سے ڈاون لوڈ کی جاسکتی ہے۔
 
Top