• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیطانی شعبدے

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
شیطانی شعبدے
سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہ لوگ ایماندار بھی نہیں ہیں تو پھر ان سے وہ خارقِ عادت افعال کس طرح صادر ہوجاتے ہیں، جنہیں لوگ کرامات کہتے ہیں۔ سو اس کی وجہ یہ ہے کہ شیطان ان کے ساتھ یارانہ گانٹھ لیتے ہیں اور ان پر نازل ہو ہو کر بعض ایسی باتیں بتاتے ہیں جنہیں وہ لوگوں کے سامنے ظاہر کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے یہ خارق عادت تصرفات سحر کی جنس سے ہیں اور وہ خود ان کاہنوں اور ساحروں کی جنس سے ہیں، جن پر شیاطین نازل ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ الشَّيَاطِينُ ﴿٢٢١﴾ تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ ﴿٢٢٢﴾ يُلْقُونَ السَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَاذِبُونَ ﴿٢٢٣﴾ الشعرا
’’اے پیغمبر ! ان لوگوں سے کہو کہ کیا میں تمہیں بتائوں کہ کس پر شیطان اترا کرتے ہیں وہ ہر جھوٹے بدکار پر اترا کرتے ہیں۔ سنی سنائی بات کانوں میں ڈال دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر تو نرے جھوٹے ہی ہیں۔‘‘
اور وہ تمام لوگ جو مکاشفات اور خوارق عادات کے مدعی ہیں جب پیغمبروں کے متبع نہ ہوں تو ضروری ہے کہ وہ جھوٹ بولا کریں اور ان کے شیطان ان سے جھوٹی باتیں کہا کریں۔ اس لیے ان کے اعمال کا شرک، ظلم، فواحش، غلو اور بدعت فی العبادت اور ایسے فسق و فجور سے آلودہ ہونا لازمی ہے۔ اسی وجہ سے ان پر شیطان اترتے ہیں اور ان کے دوست بن جاتے ہیں۔ سو وہ شیطان کے اولیاء میں سے ہوئے نہ کہ رحمن کے اولیاء میں سے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

وَمَن يَعْشُ عَن ذِكْرِ الرَّحْمَـٰنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ ﴿٣٦﴾الزخرف

’’اور جو شخص رحمٰن کے ذکر سے اغماض کیا کرتا ہے، ہم اس پر ایک شیطان تعینات کر دیتے ہیں اور وہ اس کا ساتھی بن جاتا ہے۔‘‘
حوالہ
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جزاک الله خیر یونس بھائی،

دراصل یہ جو بھی کرامت کرتے ہیں وہ سب شیطان کی طرف سے ہوتی ہے، اکثر دیکھا گیا ہے کہ کسی عامل کے یہاں جاتے ہی وہ عامل ہمارا نام لیکر پکارتا ہے جس سے عام عوام سجدہ ریز ہو جاتی ہے استغفراللہ
یہ سب کرامت جن کرتے ہے ، کالا جادو اور سفلی عمل کیسے کیا جاتا ہے اور ہمارے معاشرے میں موجود سفلی گر کس طرح لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں اس پر ایک خصوصی رپورٹ
[h=1]کالے جادو اور سفلی عمل پر خصوصی رپورٹ[/h]
 
Top