عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
شیطان کی اذان
مصنف
قاری محمد سعید صدیقی
ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Shaitan-Ki-Azan.jpg.html][/URL]
تبصرہ
گانا بجانے کا کام سب سے پہلے شیطان نے ایجاد کیا یعنی گانے بجانے کا موجد اور بانی شیطان ہے اور یہ شیطان کی منادی اور اذان ہے جس کے ذریعہ وہ لوگوں کوبلاتا ہے اور گمراہی کے جال میں پھنساتا ہے ۔قرآن وحدیث میں گانے بجانے کی سخت ممانعت اور وعید بیان ہوئی ہے بلکہ قیامت کی نشانیوں میں سے گانا بجانا بھی ایک نشانی ہے ۔گانا گانےاور بجانے کا پیشہ اس قدر عام ہو گیا ہے کہ اسے مہذب شہریوں اور معزز خاندانوں نے بھی اپنا لیا ہے ۔کمینے لوگوں کے نام بدل دئیے گئے ہیں ۔آج ناچنے ،گانے والا کنجر نہیں گلوکار اور اداکار کہلاتا ہے اور ڈھول بجانے والا نٹ اور میراثی نہیں بلکہ موسیقار اور فنکار کے لقب سے نوازا جاتا ہے۔اور ان لوگوں کوباقاعد ایوارڈ دئیے جاتے ہیں اور برائی کی اس طرح حوصلہ افزائی کی کہ ان کی عزت اور شہرت کاچرچا دیکھ کر بقیہ لوگ بھی اس گمراہی کے کام میں مبتلا ہوں۔زیر نظر کتاب ’’ شیطان کی اذان ‘‘ محترم قاری محمد سعید صدیقی ﷾ کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے قرآن وحدیث کے دلائل کی روشنی میں موسیقی کی حرمت اور عوام کو اس مہلک بیماری کے مضر اثرات اور نقصانات سے آگاہ کردیا ہے ۔اللہ تعالی اہل اسلام کو اس گناہ سےبچنے کی توفیق عطافرمائے (آمین) (م۔ا)شیطان کی اذان
مصنف
قاری محمد سعید صدیقی
ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور
[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Shaitan-Ki-Azan.jpg.html][/URL]
تبصرہ
Last edited: