• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیعہ عامی کا سوال

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بحضور جناب علامہ صاحب قبلہ وکعبہ صاحب یا علی مدد سلام علیکم کے بعد گزارش ہے کہ ایک مسئلہ کی تحقیق چار کتابوں سے دینا ہے وہ مسئلہ یہ ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے جناب پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو قرآن کی آیت آنے سے قبل قرآن پڑھ کر سنایا ہے یا کہ نہیں ؟اگر سنایاہے تو بحوالہ کتاب ونمبر صفحہ کتاب اہلسنت وجماعت دیں اور دوسرا مسئلہ یہ ہےکہ جناب پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم وحی آیات لانے سے پہلے امت کو حکم خداوندی سنا دیا کرتے تھے اور خداتعالی ٰ سے حکم ہواکہ آپ وحی آنے سے پہلے حکم نہ سنایا کرو ۔ ہمارا اس پر ایمان ہےکہ سنا دیا کرتے تھے اور فریق ثانی اس بات کے خلاف ہے وہ کہتا ہے کہ ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا اگر ایسا ہےتو میں شیعہ ہو جاؤں گا اگر نہ دکھایا تو تم سنّی ہو جاؤ اور ہمار ے درمیان تحریر نامہ لکھا گیا ہے اگر ثبوت نہ ہوا تو میں سنّی ہو جاؤں گا ۔ اگر ہوگیا تو وہ شیعہ ہو جائے گا ۔ ثبوت ان چار کتابوں سے ہونا چاہیے : صحیح بخاری ، مسلم ، ترمذی ، مشکوٰۃ۔؟ ازراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں جزاكم الله خيرا
 
Top