شیعہ کسے کہتے ہیں؟ ایسی جامع تعریف کریں کہ کوئی ناجی فرد اس سے خارج نہ ہو اور نجات کا غیر مستحق اس میں شامل نہ ہو۔ واضح رہے کہ شیعہ بیسیوں فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ اصولی اختلاف کی وجہ سے ہر فرقہ دوسرے کی تکفیر کرتا ہے۔ صرف امامیہ کے ۳۹ فرقے ہیں، چند موجودہ بڑے فرقوں کے نام یہ ہیں۔ کیسانیہ، مختاریہ، زیدیہ، اسمعٰیلیہ (آغا خانی)، جعفریہ، اثناء عشریہ۔ امام جعفر صادق کا ارشاد ہے کہ : ’’ اس امت کے ۷۳ فرقوں میں سے ۱۳ ہماری ولایت و محبت کے دعوے دار ہیں، ان میں سے ۱۲ دوزخی ہونگے، صرف ایک جنت میں ہو گا، باقی لوگوں کے ۶۰ فرقے بھی جہنمی ہیں ‘‘۔ (روضہ کافی، صفحہ ۲۲۴)۔ براہ مہر بانی ناجی شیعہ کی علامات و خصوصیات بیان کریں کہ دوسرے شیعہ فرقوں کو اعتراض نہ ہو؟