• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صبر کے بدلے جنت :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11796200_10153569620073982_8982025625127340375_n.jpg


حضرت عطاء بن رباح رحمة اﷲعلیہ (تابعی) کہتے ہیں حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہ نے مجھ سے کہا کیا میں تجھے جنتی عورت نہ دکھاؤں ؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں؟ حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ عنہ نے (ایک عورت کی طرف اشارہ کرکے) کہا یہ کالی عورت نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا میں مرگی کی مریضہ ہوں اور (مرگی کے دوران) میرا ستر کھل جاتا ہے آپ اﷲ تعالیٰ سے میرے لئے دعا فرمائیں( اﷲ مجھے صحت عطا فرمائے)

آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :

'' اگر تو چاہے تو صبر کر تیرے لئے جنت ہے اور اگر چاہے تو اﷲ سے تیرے لئے دعا کرتا ہوں وہ تجھے صحت عطا فرمادے گا ''(اس صورت میں جنت کا وعدہ نہیں کرتا) اس عورت نے عرض کیا میں صبر کروں گی لیکن ساتھ یہ بھی عرض کیا (مرگی کے دوران) میرا ستر کھل جاتا ہے اﷲ تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ میرا ستر نہ کھلے. رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس کیلئے یہ دعا فرمادی.''


(بخاری،5328)
 
Last edited:
Top