• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے اختلافات محفوظ کرنے والوں کیلئے حکم؟

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
محترم علماء کرام ،
السلام علیکم

میرا سوال یہ ہے کہ جب صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے اختلافات کے بارے میں کھوج کرنا ان پر بات کرنا ہی منع ہے ۔
تو جنہوں نے ان اختلافات کو جزیات کے ساتھ بیان کیا اور جنہوں نے اس کو محفوظ کیا ، ان کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

اگر متاخرین علماء اس بات پر متفق تھے کہ اس موضوع کو نہیں چھیڑنا چاہیے تو انہوں نے اس کو کیوں محفوظ کیا ،
کیوں ایک فتنہ کو ہمارے لیے چھوڑ دیا۔
امید ہے کہ اس سوال کا جواب مدلل دیا جائے گا۔
@خضر حیات
@اسحاق سلفی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صحابہ کرام انبیاء کے بعد بہترین لوگ ہیں، انہوں نے براہ راست قرآن وسنت پر عمل کرکے دکھایا، اس لیے ان کے حالات زندگی کو محفوظ کرنا ضروری تھا، اور اس میں دیگر جزئیات بھی محفوظ ہوگئیں، مستقل صحابہ کرام کی لڑائیوں کو کسی مصنف نے موضوع سخن نہیں بنایا۔
پھر خود اختلافات میں بھی صحابہ کرام نمونہ ہیں، لیکن اس میں کون سی چیز ذکر کرنی، کون سی نہیں کرنی، اس کو الگ کرنا ممکن نہیں تھا۔ اس لیے سب کچھ مدون ہوگیا۔ واللہ اعلم۔
 
Top