• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحابہ کرام کو برا بھلا کہنے کی ممانعت

شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
351
پوائنٹ
36
سنت وجماعت کے نز دیک مسلمہ اہل اصول ہے کہ صحابہ کرام سے متعلق ان کے دل صاف او ران کی زبان ان کے ثنا ء خواں ہیں وہ اللہ تعا لی کے اس فرمان پر عمل کرتے ہیں :(او رجو ان (مہاجرین ) کے بعد آئے وہ دعا ء کرتے ہیں کہ اے ہمارے رب !ہمارے او رہمارے بھائیو ں کے جو ہم سےپہلے ایمان لاءے ہیں گناہ معاف فرمااو رمو منوں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ (وحسد )نہ پیدا ہونے دے ،اے ہمارے رب!تو بڑا شفقت کرنے والامہر بان ہے) الحشر :10
پھر رسول اللہ ﷺ کے اس قول کی اطاعت گزار ی کرتے ہیں (میر ے صحابہ کو سب وشتم نہ کرو ،اس ذات کی قسم جی کےہاتھ میں میری جان ہے اگر تم میں سے کو ئی احد (پہاڑ )کے برابر سوناخرچ کرے تو ان میں سےکسی کے مد یا نصف مد سے کم تک کے برابر نہیں پہنچ سکتا)البخاری المناقب (3470)مسلم فضائل صحابہ (2541)
وہ روافض وخوارج کے کے گمراہ کن طریقہ سے پاک ہیں جو صحابہ کرام کو سب وشتم کرتےہیں ،ان کے لئے بغض رکھتے ہیں ان کے فضائل کا انکار کرتے ہیں اور ان میں اکثر پر کفر کا فتوی لگاتےہیں ۔کتاب وسنت میں صحابہ کرام کے جو فضائل بیان ہو ئے ہیں ان کو اہل سنت والجماعت قبول کرتے ہیں او رصحابہ کرام کو امت کی سب سے اچھی جماعت کہتےہیں ،جیسا کہ نبی ﷺ نے فرمایا ،خیرکم قرنی ، او رجب رسول اللہ ﷺ نے اس امت کے تہتر فرقوں میں بٹ جانے او رایک فرقہ کے سوا سب جہنم کے جانے کے بارے میں ذکر فرمایا تو لوگوںنے اس ایک جماعت کے متعلق پوچھا تو اس پر بھی آپ (ﷺ)نے یہی فرمایا : (یہ وہ لوگ ہیں جو اسی پر قائم رہیں جس پر آج میں اورمیر ے صحابہ کرام قائم )۔
امام ابو زرعہ رحمہ اللہ جو امام مسلم رحمہ اللہ کے سب سے بڑے شیوخ میں شمارہوتے ہیں نے فرمایا ،(جب بھی کسی کو دیکھو کہ وہ صحابہ کرام میں سے کسی کی کوئی خامی تلاش کررہا ہے تو سمجھو کہ وہ وزندیق (بے دین )ہے ،اس لئے کہ قرآن حق ہےرسو ل حق ہے او ررسول اللہ ﷺ کی لائی ہو ئی شریعت حق ہے ،یہ سب کو معلوم ہے کہ رسول اللہ ﷺکی لائی ہو ئی تعلیمات کو ہم تک پہنچانے والے صحابہ کرام ہی ہیں ۔لہذا ان پر جرح کرنا دراصل اسلامی تعلیمات وکتاب وسنت کو باطل قرار دینا ہے ۔لہذاصحابہ کرام پر جرح کرنے والے کو زند یق و گمراہ کہنا بر حق ہے -)علامہ ابن حمدان رحمہ اللہ اپنی تصنیف نہایۃ المبتدئین میں لکھتے ہیں ،(اگر کو ئی کسی صحابی کو برا بھلا کہنا جائز سمجھتا ہے تو وہ کافر ہے اوراگر سب وشتم کرتاہے لیکن اس کو جائزنہیں سمجھتا ہے تو وہ فاسق ہے ۔انہی سے ایک روایت ہے مطقا کا فر ہونے کی بھی ہے او راگر کو ئی کسی صحا بی پر فسق کا حکم لگا تا ان کی دینداری پرطعن کرتاہے یاان پر کفر کا فتوی لگا تاہے تو وہ بھی کافر ہے )شرح عقدۃالسفارینی (2۔388)
 
Top