عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
مترجم
تحقیق و تخریج
نظرثانی
امام ابن خزیمہ کاشمار اکابر محدثین او رنامور ائمہ فن میں ہوتا ہے احادیث پر ان کی نظر نہایت وسیع اور گہر ی تھی فقہ میں بھی ان کادرجہ نہایت بلند تھا وہ کم سنی میں ہی امام وحافظ حدیث کی حیثیت سے مشہور ہوگئے تھے ان کے معاصر علماء اور ارباب کمال ا ن کے علم وکمال کے معترف تھے امام ابن خزیمہ محدث وفقہی ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات 140 سے زائد ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب صحیح ابن خزیمہ علامہ ابن خزیمہ کی سب سے اہم اور مایہ ناز کتاب ہے اس کا شمار حدیث کی اہم اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے حافظ ابن کثیر کہتے ہیں کہ صحیح ابن خزیمہ نہایت مفید اور اہم کتابوں میں سے ہے اس کتاب میں امام ابن خزیمہ کی محدثانہ اور فقیہانہ صلاحیتوں کابھر پور اظہار کیا گیاہے اس میں انہوں نے حدیث رسول کو موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پرو دیا ہے اورفرامین مبارکہ سے علمی نکات کا استنباط کر کے امت مسلمہ کی راہنمائی کا عظیم فریضہ ادا کیاہے امام موصوف نے باطل فرقوں کارد خالص علمی انداز میں کیا ہے ۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر انصار السنہ پبلیکیشنز کے ذمہ دراران نے اردو دان طبقہ کے لیے اعلی معیار پر تخریج وتحقیق کے ساتھ طباعت سے آرستہ کیا ہے کتاب کے ترجمہ کی سعادت شیخ الحدیث مولانا محمد اجمل بھٹی ﷾(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،لاہور) نے حاصل کی اور فوائد کا فریضہ مولانا محمد فاروق رفیع﷾ (استاد جامعہ لاہور اسلامیہ،لاہور) نے سر انجام دیا ہے ۔ اللہ تعالی ناشرین کتاب کی جہود کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام کردے ( آمین)(م۔ا)صحیح ابن خزیمہ
مصنف
امام ابوبکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ
مترجم
محمد اجمل بھٹی
تحقیق و تخریج
علامہ ناصر الدین البانی
نظرثانی
ڈاکٹر حافظ محمد شہباز
تبصرہ
اس کتاب صحیح ابن خزیمہ جلد 1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب صحیح ابن خزیمہ جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب صحیح ابن خزیمہ جلد3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب صحیح ابن خزیمہ جلد 4کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
مکمل کتاب ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب صحیح ابن خزیمہ جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب صحیح ابن خزیمہ جلد3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب صحیح ابن خزیمہ جلد 4کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
مکمل کتاب ڈاؤن لوڈکرنے کے لیے یہاں کلک کریں
Last edited: