السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاۃ
ان عربی الفاظ کا درست اردو ترجمہ کیا ہو سکتا ہے ؟
ولا يَتولَّى اللهُ عبدًا فَيُولِّيه غيرَه
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ مسند احمد کی ایک حدیث کا ایک جملہ ہے ، پوری حدیث درج ذیل ہے :
عن عائشة رضي الله عنها أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ثلاث أحلف عليهن لا يجعل الله من له سهم في الإسلام كمن لا سهم له وأسهم الإسلام ثلاثة الصلاة والصوم والزكاة ولا يتولى الله عبدا في الدنيا فيوليه غيره يوم القيامة ولا يحب رجل قوما إلا جعله الله معهم والرابعة لو حلفت عليها رجوت أن لا إثم لا يستر الله عبدا في الدنيا إلا ستره يوم القيامة
رواه أحمد بإسناد جيد
(صحیح الترغیب والترہیب )
ام امومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا تین چیزیں ایسی ہیں جن پر میں قسم کھا سکتا ہوں،
ایک تو یہ کہ اللہ تعالیٰ اس شخص کو جس کا اسلام میں کوئی حصہ ہو، اس کی طرح نہیں کرے گا جس کا کوئی حصہ نہ ہو، اور اسلام کا حصہ تین چیزیں ہیں، نماز، روزہ اور زکوٰۃ دوسرے یہ کہ
اللہ تعالیٰ دنیا میں جس بندے کا (ولی ، مددگار )سرپرست بن جائے، قیامت کے دن اسے کسی اور کے حوالے نہیں کرے گا اور تیسرے یہ کہ جو شخص کسی قوم سے محبت کرتا ہے اللہ اسے ان ہی میں شمار فرماتا ہے اور ایک چوتھی بات بھی ہے جس پر اگر میں قسم اٹھالو تو امید ہے کہ میں اس میں بھی حانث نہیں ہوں گا اور وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ جس بندے کی دنیا میں پردہ پوشی فرمایا ہے، قیامت کے دن بھی اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ ‘‘
علامہ محمد بن إسماعيل امیر یمانی (المتوفی: 1182هـ) اس حدیث کی شرح میں لکھتے ہیں :
(ولا يتولى الله عبدا في الدنيا) أي بتوفيقه له إلى فعل الخيرات وترك المنكرات. (فيوليه غيره يوم القيامة) أي في المكافأة بل يتولاه هو سبحانه وتعالى ، ولا يكله إلى غيره ‘‘ (التنویر شرح جامع الصغیر )
یعنی جس آدمی کو اس دنیا میں اپنی خاص مدد یعنی نیکی کی توفیق دے کر اور منکرات کے ترک کی توفیق سے نوازا ، روز قیامت مکافات عمل کے موقع پربھی اس کا معاملہ کسی دوسرے کو نہیں سونپے گا ،بلکہ خود ہی اس کا معاملہ نمٹائے گا ::
اور علامہ مناوی فیض القدیر میں فرماتے ہیں :
(لا يتولى الله عبدا) من عباده (في الدنيا) فيحفظه ويرعاه ويوفقه (فيوليه غيره يوم القيامة) بل كما يتولاه في الدنيا التي هي مزرعة الآخرة يتولاه في العقبى ولا يكله إلى غيره ‘‘ (فیض القدیر )