• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح بخاری اور امام بخاری احناف کی نظر میں

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
صحیح بخاری اور امام بخاری احناف کی نظر میں

مصنف کا نام
محمد ادریس ظفر

ناشر کا نام
المکتبۃ الاثریہ لاہور


تبصرہ

سید الفقہاء و المحدثین امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمہ اللہ علم حدیث میں ’امیرالمؤمنین فی الحدیث‘کا پایہ بلند رکھتے ہیں۔ان کا علم و تفقہ ،زبدو ورع اور خشیت و تقوی مسلم ہے۔حضرت الامام نے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور مسلمانوں کی خیر خواہی کے پیش نظر سولہ برس کی محنت شاقہ سے اپنی کتاب ’الجامع الصحیح‘ مرتب فرمائی جو ’صحیح بخاری‘ کے نام سے معروف و مشہور ہے۔خداوند قدوس نے مصنف کے اخلاص و للہیت کا یہ بدلہ عنایت فرمایا کہ امت کی جانب سے اسے تلقی بالقبول حاصل ہوا اور ارباب علم و نظر نے بیک زبان ہو کر اسے ’اصح الکتب بعد کتاب اللہ ‘ کے عظیم الشان اعزاز سے نوازا۔ان علما نے بھی اس امر کا اقرار کیا جو فقہی اعتبار سے امام صاحب کے منہج سے متفق نہ تھے۔لیکن افسوس ناک امر یہ ہےکہ ایک شر ذمہ قلیلہ امام صاحب اور ان کی اس عظیم الشان کتاب حدیث کی شان گھٹانے کی کوشش کرتا رہا۔ایسے لوگ پہلے بھی تھے اور آج بھی ہیں لیکن سچ ہے کہ ’چاند کا تھوکا منہ پہ آتا ہے‘یہ لوگ خود بے وقعت ہو کر رہ گئے۔زیر نظر کتاب میں علمائے احناف کے دسیوں حوالہ جات سے ثابت کیا گیا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ علم حدیث کے عظیم امام تھے اور صحیح بخاری خداکی کتاب کے بعد صحیح ترین کتاب ہے ۔فللہ الحمد
اس کتاب صحیح بخاری اور امام بخاری احناف کی نظر میں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

ابوحبان

مبتدی
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
74
پوائنٹ
0
عبد الرشید بھائی اس موضوع پر ڈاکٹر عبد الحلیم النعمانی حفظہ اللہ کی ایک بہترین کتاب بہت پہلے بندہ کی نظر سے گزر چکی تھی کتاب کا نام تھا " الامام البخاری بین الافراط والتفریط"
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
عبد الرشید بھائی اس موضوع پر ڈاکٹر عبد الحلیم النعمانی حفظہ اللہ کی ایک بہترین کتاب بہت پہلے بندہ کی نظر سے گزر چکی تھی کتاب کا نام تھا " الامام البخاری بین الافراط والتفریط"
ابو حبان بھائی یہ کتا ب نیٹ کی دنیا میں آئی ہے کہ نہیں ؟
 

ابوحبان

مبتدی
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
74
پوائنٹ
0
اس کتاب کو طباعت سے پہلےبطور تصحیح راقم نے پڑھا تھا اب پتہ نہیں کہ زیور طبع سے آراستہ ہوا ہے یا نہیں ، البتہ زرائع سے پتہ کرنا پڑیگا کہ کتاب کس مرحلے میں ہے بھائی تھوڑا انتظار کریں۔
 
Top