- شمولیت
- جنوری 08، 2011
- پیغامات
- 6,595
- ری ایکشن اسکور
- 21,397
- پوائنٹ
- 891
السلام علیکم،
الحدیث حضرو کا شمارہ پڑھ رہا تھا کہ ایک کتاب کے بارے میں علم ہوا۔ سوچا یہاں فرمائشی پروگرام تو چل ہی رہا ہے تو اپنی فرمائش بھی پیش کر دی جائے:
الحدیث حضرو کا شمارہ پڑھ رہا تھا کہ ایک کتاب کے بارے میں علم ہوا۔ سوچا یہاں فرمائشی پروگرام تو چل ہی رہا ہے تو اپنی فرمائش بھی پیش کر دی جائے:
منکرین حدیث مختلف ہتھکنڈوں اور افتراءات کے ذریعے سے صحیح احادیث کا انکار کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں شبیر احمد میرٹھی (ایک منکرِ حدیث) نے ’صحیح بخاری کا مطالعہ: بخاری کی کچھ کمزور احادیث کی تحقیق و تنقید‘ کے نام سے ایک کتاب لکھی ہے، جو دو جلدوں میں ساڑھے چھ سو سے زیادہ صفحات پر چھپی ہے۔ اس کتاب میں اسماء الرجال کی کتابوں سے کتربیونت اور کذب و افتراء کے ذریعے سے بہت سے ثقہ راویوں پر جرح کی گئی ہے تاکہ صحیح بخاری کی احادیث کو ضعیف قرار دیا جا سکے۔ محترم حافظ ابو یحیٰ نورپوری حفظہ اللہ نے ’صحیح بخاری کا مطالعہ اور فتنہ انکار حدیث‘ (حصہ اول) کے نام سے اس کتاب کا بہترین اور مدلل جواب لکھا ہے۔ جزاہ اللہ خیراً
کتاب ملنے کا پتا: کتاب سرائے، الحمد مارکیٹ، اردو بازار ، لاہور