ناصبی
والنواصب قوم يتدينون ببغضة علي عليه السلام
نواصب مذہبی طور سے ان لوگوں کو کہا جاتا جو علی علیہ السلام سے بغض رکھتے ہیں ۔
لسان العرب ج1 ص761
والنواصب والناصبية وأهل النصب هم المتدينون ببغضة علي رضي الله عنه
نواصب ناصبی اور اہل نصب مذھبی طور سے علی علیہ السلام سے بغض رکھنے والوں کو کہا جاتا ہے
القاموس المحيط ج1 ص133 .
حريز بن عثمان الحمصي
روایت کی گئی حدیث حدثنا عصام بن خالد، حدثنا حريز بن عثمان، أنه سأل عبد الله بن بسر صاحب النبي صلى الله عليه وسلم قال أرأيت النبي صلى الله عليه وسلم كان شيخا قال كان في عنفقته شعرات بيض.
ترجمہ از داؤد راز
ہم سے عصام بن خالد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے حریز بن عثمان نے بیان کیا اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے پوچھا، کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بوڑھے ہو گئے تھے؟ انہوں نے کہا کہ آپ کی ٹھوڑی کے چند بال سفید ہو گئے تھے۔
صحیح بخاری ،کتاب المناقب ،حدیث نمبر : 3546