• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صحیح فضائل صحابہ رضی اللہ عنہم (ڈاکٹر اعظمی)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,573
ری ایکشن اسکور
9,998
پوائنٹ
667
نام کتاب
صحیح فضائل صحابہ رضی اللہ عنہم (ڈاکٹر اعظمی)
نام مصنف
ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن الاعظمی
Title Page --- Sahih-Fazail-e-Aamal-Dr-Azmi-min.jpg

تبصرہ
انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل و اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جو ان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کا حصہ ہے ۔بصورت دیگر ایمان ناقص ہے ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل و مناقب سے متعلق اہل علم نے مستقل کتابیں تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ صحیح فضائل صحابہ رضی اللہ عنہم ‘‘ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل اور مناقب جمع کیے ہیں ۔ تمام مصادر حدیثیہ سے وہ صحیح احادیث جمع کی ہیں جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی فضیلت و عظمت کے متعلق مروی ہیں ۔ کتاب ہذا کے مطالعہ سے قارئین صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان و عظمت کے متعلق تمام صحیح احادیث سے مطلع ہو سکتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مصنف ، مترجم و ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے ذخیرۂ آخرت بنائے۔آمین(م۔ا)​
 
Top