• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صدقہ وزکوٰۃ کے فوائد

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
صدقہ وزکوٰۃ کے فوائد


اﷲ تعالیٰ نے مالداروں پر زکوٰۃ اس لئے فرض کی ہے تاکہ محتاج ،ضرورت منداور مسلمانوں کے عام منافع میں مدد کی جاسکے ۔ قرآن کریم کی بہت سی آیات میں اﷲ تعالیٰ نے زکوٰۃ ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔اسی طرح خرچ کرنے والوں کی تعریف اور انکے اجر وثواب کا ذکر بھی فرمایا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ رسول اﷲصلی اللہ علیہ و سلم کی متواتر احادیث میں زکوٰ ۃ ادا کرنے اور مال ومویشی، سونے چاندی ،نقدی وسامانِ تجارت میں زکوٰۃ کا نصاب بیان کیا گیا ہے ۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والوں پر سخت وعید بھی سنائی گئی ہے ۔تمام مسلمانوں کا اس امر پر اتفاق ہے کہ تارکِ زکوٰۃ کا دین وایمان نا مکمل ہوتا ہے ۔لیکن تارکِ زکوٰۃ کے کافر ہونے میں اختلاف ہے ۔ زکوٰۃ دینِ اسلام کے اہم ترین ارکان میں سے ایک ہے اور زکوٰۃ میں دین ودنیا کا کمال واقع ہوتاہے ۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے کہ ’’زکوٰۃ ایک برھان ہے ‘‘یعنی زکوٰۃ دینے والے کے ایمان کی دلیل وبرھان ہے ۔

فوائد زکوٰۃ میں یہ شامل ہے کہ زکوٰۃ مال کو پاک کرتی ہے ۔زکوٰۃ دینے والے کے اجر و ثواب میں اضافہ ہوتا رہتا ہے ۔او راس مال میں بھی برکت ہوتی رہتی ہے جس میں سے زکوٰۃ ادا کی جاتی ہے۔زکوٰۃ ادا کرنے سے اخلاق وکردار میں پختگی ہوتی ہے ۔بخیلی اور اخلاق رذیلہ سے پاک ہو جاتا ہے ۔زکوٰۃ دینا اﷲتعالیٰ کے شکر گزار بندوں کی نشانی ہے ۔اور شکر کرنے سے برکت ہونا ایک فطری عمل ہے ۔بہت سی دینی ودنیاوی برکتیں حاصل ہوتی ہیں او ربے شمار بلائیں و مصیبتیں ٹل جاتی ہے ۔دعائوں کو قبولیتِ عامہ حاصل ہوتی ہے ۔پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے ’’صدقہ کرنے سے مال کم نہیں ہوتا بلکہ بڑھتا رھتا ہے ۔‘‘ اسی طرح بخاری مسلم کی ایک حدیث ہے کہ آپ نے فرمایا ’’ہر صبح اﷲتعالیٰ کے دو فرشتے نازل ہوتے ہیں او ردعا کرتے ہیں ۔اے اﷲخرچ کرنے والے کو مزید عطا فرما ۔دوسرا دعا کرتاہے کہ اے اﷲ مال خرچ نہ کرنے والے کو تباہ کردے ۔‘‘زکوٰۃ دینے والے کے ساتھ ساتھ زکوٰۃ لینے والوں کو بھی فائدے حاصل ہوتے ہیں ۔ظاہر ہے کہ محتاجوں ،ضرورت مندوں اور مسافروں کو زکوٰۃ دی جاتی ہے ۔جن سے ان کی ضرورتیں اور حاجات پوری ہوتی ہیں ۔اگر تمام مالدار اپنی زکوٰۃ نکالتے رہیں او رصحیح مقامات پر خرچ کرتے رہیں تو یقینا تمام غرباء کی ضروریات پوری ہوجائیں گی ۔اس سے معاشرے میں بگاڑ اور فساد بہت حد تک ختم ہوجائے گا ۔اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ اسلام کے محاسن میں سے بہت ہی حسین چیز زکوٰۃ ہے ۔

حوالا: صدقہ وزکوٰۃ کے فوائد
 
Top