• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صدیقہ کائنات اُم المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا۔ میری ماں ہے۔

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرے پیارے بھائیو! جو الفاظ میں لکھنے جا رہا ہوں، ان کا تعلق بحیثیت مسلم میرے اور آپ کے جسم کے ہر ہر اندام و احساس سے ہے۔ بات میری اُس ماں کی ہوتی جس نے مجھے جنم دیا تو میں برداشت کر لیتا۔ کوئی مجھے شک میں ڈالتا تو میں اُس پر یقین کر لیتا لیکن یہاں بات مجھے جنم دینے والی ماں کی نہیں۔ یہاں بات میری اُس ماں کی ہے جس کے متعلق بالفرض محال اگر تمام فرشتے،انبیاء و رُسل ، امام و بزرگ، باشادہ و سلاطین، فوج و لشکر، افسران اور ان کے ہرکارے غرض کائنات کا ذرہ ذرہ اگر مجھ پر کسی قسم کا کوئی شک ثابت بھی کر دے تو میں نہیں مانوں گا کیونکہ میری اس ماں کی صداقت اللہ نے اپنے کلام سے قرآن کی زینت بنا دی۔ رضی اللہ عنہا۔ رضی اللہ عنہا۔ رضی اللہ عنہا۔

اور اس سے بھی بڑھ کر

میرے محبوب محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات پر اگر کسی نے اُنگلی اٹھانے کی جرأت نہ ہوتی تو میں پھر بھی برداشت کر لیتا
لیکن کیا کروں
ایک شخص نے مجھے اس طرح رُلا دیا ہے کہ زندگی میں کبھی اتنا کبھی رونا نہیں آیا۔ اتنی غیرت نہیں آئی جتنی اس تحریر کے بعد آئی ہے۔

ایک صاحب نے تحریر کیا:

سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلم معاشروں کی اصلاح کا طریقہ مسلسل دعوت و نصیحت ہے۔

میں نے اُس سے پوچھا:

مسلسل دعوت و نصیحت یا اس کے ساتھ ساتھ حدود اللہ کا نفاذ بھی؟؟؟؟؟

موصوف نے جواب دیا:

جواب: دلیل ؟؟؟ عبداللہ ابی اور اسکے ساتھیوں ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ پر حد قذف کیوں نہ لگی؟ ؟ ؟
اور جناب حدود اللہ کا نفاذ ، یہ حکمرانوں یا صاحب سلطہ کا کام ہے، اس معاملے عام مسلمان ، "لایکلف اللہ نفس الا وسعا" کا مصداق ہے۔
http://forum.mohaddis.com/threads/پاکستان-میں-جاری-فساد-کا-پردہ-چاک-کرتا-،-ایک-شاندار-اردو-بلاگ.16884/#post-124101
میرے پیارے بھائیو! سوچو تو سہی کہ موصوف نے کس درجہ کمال مہارت سے میری اُس ماں کی طرف اُنگلی اٹھائی جسے میرے رب نے میری ماں کہا۔
اور
میرے محبوب ﷺ کے عدل و انصاف پر کس قدر گہری تلوار چلائی۔ ذرا سوچو تو سہی۔

کیا اسے موصوف کی ناسمجھی کہیں گے؟
یا
اپنے موقف کی حمایت میں بیان بازی؟
یا
اپنی تنظیم کے ساتھ وفاداری؟

اگر اس کی نیت میں فتور نہ بھی ہو تو کیا یہ سب کچھ قابل برداشت ہے؟

انا للہ و انا الیہ راجعون۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436

عامل شرع متیں ہیں امہات المومنین​
دین کا حصن حصیں ہیں امہات المومنین​
میرے آقا کے قریں ہیں امہات المومنین​
محسن دنیا و دیں ہیں امہات المومنین​
ذکر ان کا ہو تو سر کو خم، نظر نیچی کرو​
امہات المومنین ہیں، امہات المومنین​
مصدرِ علم و حیا ہیں، منبع حسنات ہیں​
مرکز حسن یقیں ہیں، امہات المومنین​
اہل بیت مصطفی ہیں صاحب حرمت بھی ہیں​
روحِ دیں ہیں، بلکہ دیں ہیں، امہات المومنین​
عائشہ ہوں یا خدیجہ کہ ہوں بنت جحش​
خاتم احمد اور نگیں ہیں، امہات المومنین​
صفیہ ہوں، ام حبیبہ ہوں کہ زینب، جویریہ​
ایک صادق کی امیں ہیں، امہات المومنین​
ام سلمہ اور میمونہ ہوں، سودہ، ماریہ​
سب کی سب جنت مکیں ہیں، امہات المومنین​
بنت حارث ہوں کہ حفصہ، محترم اپنے لیے​
سارے عالم سے حسیں ہیں، امہات المومنین​
ماحی کفر و ضلالت، نورِ ذاتِ مصطفی​
حامئی دین متیں ہیں، امہات المومنین​
کبریا کا لطف ہے ان پر، کرم ہے، فیض ہے​
مصطفی کی خوشہ چیں ہیں، امہات المومنین​
سب مراحل میں رہی ہیں مصطفی کے ساتھ وہ​
جن سے ہے تکمیل دیں، ہیں امہات المومنین​
دونوں عالم میں ہیں عالی مرتبت، والا حشم​
ہیں جہاں آقا وہیں ہیں امہات المومنین​
ہیں نبی کے عقد میں، ان کے مقدس زوج میں​
روحِ ختم المرسلیں ہیں، امہات المومنین​
اُن کی مدحت میں نہ کیوں محمود ہو رطلب اللسان​
محسن دنیا و دیں ہیں امہات المومنین​

 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میں نے اُس سے پوچھا:

مسلسل دعوت و نصیحت یا اس کے ساتھ ساتھ حدود اللہ کا نفاذ بھی؟؟؟؟؟

موصوف نے جواب دیا:

جواب: دلیل ؟؟؟ عبداللہ ابی اور اسکے ساتھیوں ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ پر حد قذف کیوں نہ لگی؟ ؟ ؟
اور جناب حدود اللہ کا نفاذ ، یہ حکمرانوں یا صاحب سلطہ کا کام ہے، اس معاملے عام مسلمان ، "لایکلف اللہ نفس الا وسعا" کا مصداق ہے۔
http://forum.mohaddis.com/threads/پاکستان-میں-جاری-فساد-کا-پردہ-چاک-کرتا-،-ایک-شاندار-اردو-بلاگ.16884/#post-124101
لعنت ہے ایسے مردود کرداروں پر جو اماں عائشہ، طاہرہ، مطہرہ، منزہ رضی اللہ عنہا پر اتنی بے باکی چڑھا تا ہے۔
دہشت گردی اور فساد صرف یہ نہیں کہ کوئی کسی بے گناہ کو قتل کردے، اصل دہشت گردی ، بدمعاشی اور فساد یہ ہے ،
اگر پاکستان میں ابن سبا کے ان بدمعاش کارندوں کو لگام دے دی جائے تو انشاء اللہ وطن عزیز سے سارا فساد اور فتنہ ختم ہوجائے گا۔
 
Top