مقبول احمد سلفی
سینئر رکن
- شمولیت
- نومبر 30، 2013
- پیغامات
- 1,400
- ری ایکشن اسکور
- 463
- پوائنٹ
- 209
مجھے واٹس اپ کے ذریعہ ایک تصویر ملی جو ایک حسین وجمیل بچے کی ہے ۔ اس تصویر کو یہ کہہ کر تشہیر کی جارہی ہے کہ وہ بچہ صدیقی خاندان کا ہے اس لئے اس کے چہرے پہ نور ہے ۔
اولا اکثر لوگ نسب کے معاملے میں یونہی صدیقی اور فاروقی لکھا کرتے ، انہیں اپنی چند پشتوں کا بھی علم نہیں ہوتا۔
ثانیا جہاں تک اس بچے کی تصویر کا معاملہ ہے مجھے لگتا ہے کہ یونہی کسی نے ایسا لکھ کے نشر کردیا ہوگا ۔ تصویر سے ظاہر ہے یہ بچہ بریلوی مسلک ہے کیونکہ یہ ایک مسجد کی تصویر ہے اور اس مسجد میں "السلام علیک یارسول اللہ "لکھا ہوا ہے جو بریلویوں کی واضح پہچان ہے ۔ اسی طرح عمامہ شریف کی بھی پہچان ظاہر ہے اور چومنا تو امتیازی شان ہے جو آپ دیکھ ہی رہے ہیں۔
اس لئے مجھے لگتا ہے یونہی کسی نے اڑا دیا ہے ، اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس بچے کے متعلق تفصیلات نہیں ملی ۔ اگر واقعی کسی طبقہ کی طرف سے یہ بات نشر کی جارہی ہےتو میں کہوں گا کہ اس بچے سے دنیا طلبی جڑی ہوئی ہے ۔ اس کو اس قدر مشتہر کرے گا کہ لوگ سچ جانیں گے ، پھر عقیدت مندی کا اظہار کریں گے ، اس کے نام سے دنیاوی کاروبار چلایا جائے گا اور پھر موت پہ اسے ولی اللہ کا درجہ دے کر مزار کے نام سے ایمان فروشی کی جائے گی بلکہ موت سے پہلے ہی ولایت سونپ دی جائے گی ۔
عوام سے گذارش ہے کہ اس بچے سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کریں اور اگر یہ منصوبہ بند تو ہے تو قبل اس کے کہ دین کے نام پہ کوئی کالا بازاری کرے اس کا بھنڈا پھوڑ کریں ۔
Last edited by a moderator: