عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
مترجم
تحقیق و تخریج
نظرثانی
اہلِ اسلام کے لیے ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن پاک میں غور وفکر کریں اورسمجھیں او ررسول اکرم ﷺ کی سنت کو سیکھیں اور پھر ان دونوں پر قائم رہیں ۔ اللہ رب العزت کی کتاب او رسول اللہ ﷺ کی احادیث میں اوامر ونواہی اور مومن مردوں اور عورتوں کی ان صفات وعادات او راعمال کابیان بھی موجود ہے جس کی بنا پر اللہ تعالی نے ان کی مدح وتعریف کی ہے ۔زیر نظر کتابچہ صفات المومنین شیخ ابن باز کے خطاب پر مشتمل ہے جس میں شیخ ابن باز مرحوم نے سورۃ فرقان اور قرآن مجید کی دیگر آیات او راحادیث کی روشنی میں مومنین کی 30 صفا ت کو بیان کیا ہے اور اس کتابچہ کے دوسرے حصہ میں اختصارکے ساتھ کے نماز اور طہارت کے مسائل بیان ہوئے ہیں ۔مولانا قاری سیف اللہ ساجدقصور ی﷾ (فاضل جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد ) نے اس کا آسان وسلیس ترجمہ کرکے خوبصورت انداز میں طبع کیا ہے ۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مؤلف ومترجم کی اس کاوش کوقبول فرمائے او ر اس کے ذریعہ سے امت مسلمہ کوصراط مستقیم پر چلنے کی توفیق مرحمت فرمائے (آمین)(م۔ا)صفات المومنین
مصنف
عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز
مترجم
قاری سیف اللہ ساجد
تحقیق و تخریج
قاری سیف اللہ ساجد
نظرثانی
پروفیسر مزمل احسن شیخ
تبصرہ
Last edited: