الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
بھائی @طلحہ خان ، اگر آپ نے سلفیوں کے عقائد آیات متشابہات کے بارہ میں پڑھنے ہیں تو سلفیوں کی کتب کی طرف رجوع بہتر ہوگا۔ ان کتب میں آپ کو جلیل القدر آئمہ اور محدثین کے بارہ میں پھیلائے گئے جھوٹے قصوں کے مدلل جواب بھی ملیں گے۔ خصوصاَ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اور امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے بارہ میں بدعتیوں کے بہتانوں کا جواب۔ اور اگر آپ کو یہ مخصوص کتاب مطلوب ہے تو اس کتاب کا نام "سلیکٹ" کر کہ "گوگل" میں سرچ کریں وہاں مل جائے گی۔ جزاک اللہ۔
کتاب مذکور ایک دیوبندی عالم کی تصنیف ہے ، اس کو بھی پڑھ لیں ۔
لیکن صفات کے متعلق سلفی علماء کے کیا عقائد ہیں اور ان کے دلائل کیا ہیں ، اور ان پر کیے جانے والے اعتراضات کی کیا حقیقت ہے ؟ یہ سب کچھ سلفیوں کی زبانی جاننے کے لیے آپ درج ذیل کتاب کا مطالعہ کرسکتے ہیں : توحید اسماء و صفات از شیخ ابن عثیمین ، ترجمہ شیخ عبداللہ ناصر رحمانی ۔