• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صفۃ صلاۃ النبی

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
السلام علیکم،
امام ناصر الدین الالبانی کی نماز کے موضوع پر کتاب ’’صفۃ صلاۃ النبی من التکبیر الی التسلیم۔ ۔ ۔‘‘ کا ایک اردو ترجمہ محدث لائبریری پر موجود ہے جو صادق خلیل رحمہ اللہ نے کیا ہے۔ اسی کتاب کو انڈیا سے بھی کسی نے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ مجھے تلاش کے باوجود کہیں سے نہیں مل رہا۔ دستیاب ہو تو اسے بھی اپ لوڈ کر دیجیے۔
جزاکم اللہ خیرا
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
السلام علیکم،
امام ناصر الدین الالبانی کی نماز کے موضوع پر کتاب ’’صفۃ صلاۃ النبی من التکبیر الی التسلیم۔ ۔ ۔‘‘ کا ایک اردو ترجمہ محدث لائبریری پر موجود ہے جو صادق خلیل رحمہ اللہ نے کیا ہے۔ اسی کتاب کو انڈیا سے بھی کسی نے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ مجھے تلاش کے باوجود کہیں سے نہیں مل رہا۔ دستیاب ہو تو اسے بھی اپ لوڈ کر دیجیے۔
جزاکم اللہ خیرا
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بھائی جان،
کیا مترجم کا نام معلوم ہو سکتا ہے؟ یا ناشر؟
انڈیا کی کتب پاکستان میں عموماً دستیاب نہیں ہوتیں۔ لہٰذا یہاں خرید کر اسکیننگ تو مشکل ہے۔
انڈیا میں رہنے والے ساتھیوں سے گزارش ہے کہ توجہ فرمائیں۔
Aamir
کفایت اللہ
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
اردو مجلس پر اس ترجمے کا ذکر یہاں ہوا ہے:
http://www.urduvb.com/forum/showthread.php?s=a6f658448cedb69e8e0557827f1554f8&t=25197
مترجم: عبد الباری فتح اللہ المدنی
طبع ششم 2003ء مطابق 1424ھ
باہتمام....اہل حدیث تعلیمی و رفاہی سوسائٹی، دریاباد
مطبع.....فرید بک ڈپو(پرائیویٹ) لمٹیڈ 423 مثیا محل اردو مارکیٹ حامع مسجد دھلی
پتہ.......الجامعۃ الاسلامیۃ دریاباد، دودھارا، سنت کبیر نگر (بستی)، یو۔پی، ھند پن کوڈ: 272125، فون نمبر:05547-64409
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
جی ہاں انڈیا سے اس کا ترجمہ بہت عرصہ قبل شائع ہوا ہے ۔
مترجم شیخ عبدالباری فتح اللہ المدنی ہیں جو کہ علامہ البانی رحمہ اللہ کے شاگردہیں اور انہوں نے علامہ البانی رحمہ اللہ سے ترجمہ کی اجازت لے کر اس کا ترجمہ شروع کیا تھا جو علامہ البانی رحمہ اللہ کی وفات کے بعد مکمل ہوا۔
میرے خیال سے صفۃ الصلاۃ کا یہ سب سے بہترین ترجمہ ہیں ، مقدمہ میں شیخ عبدالباری نے صادق خلیل رحمہ اللہ کے ترجمہ پر تنقید بھی کی ہے اور اس ترجمہ میں بکثرت غلطیوں کی طرف نشاندہی کی ہے۔
صادق خلیل رحمہ اللہ کے ترجمہ میں ایک بڑی خرابی یہ ہے کہ انہوں نے کتاب کے اصل متن اور حاشیہ کو ایک ساتھ ملادیا، اس تصرف سے ترجمہ اصل سے بالکل مختلف ہوگیا ہے بلکہ ترجمہ رہ ہی نہیں گیا اسی لئے مترجم نے اپنے اس تصرف سمیت کام کو ’’ترجمہ وتہذیب‘‘ کا نام دیاہے۔

یادرہے کہ شیخ عبدالباری حفظہ اللہ کا ترجمہ پورے ہندوستان میں اب تک مفت تقسیم ہوتا رہا ہے اس کتاب کے بیچنے کی اجازت نہیں ہے۔اسی لئے انڈیا کی کسی بھی مسجد میں یا کسی بھی عالم کے پاس بآسانی یہ ترجمہ مل جائے گا میرے پاس بھی اس کتاب کے کئی نسخے ہیں ۔

اگر عبداللہ حیدر بھائی نے کچھ ماہ قبل یہ بات رکھی ہوتی تو میں شاکر بھائی کو اس کا ایک نسخہ دے دیتاجب وہ انڈیا آئے تھے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
کفایت اللہ بھائی، انڈیا میں شائع ہونے والی کتب کی اسکیننگ کا وہیں کوئی بندوبست کیا جا سکتا ہے؟
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
Top