• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صف بنانے کےلیے اگلی صف سے کسی شخص کو کھینچنا

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
867
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
69
انسان کو چاہیے کہ وہ جس قدر ہو سکے صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھنے سےاجتناب کرے۔ اگر اسے آخری صف میں جگہ ملے تو اس میں کھڑا ہو جائے۔ اگر اگلی صفوں میں جگہ خالی ہو تو صفوں کے درمیان سے گزر کر وہاں کھڑا ہو جائے کیونکہ نمازیوں نے یہ خلا چھوڑ کرکوتاہی کی ہے۔ اگر کسی صف میں جگہ خالی نہ ہو اور وہ امام کے پہلو میں کھڑا ہو سکتا ہو،تو اس کے ساتھ کھڑا ہو جائے۔

اگر کوئی صورت نظر نہ آئے، اور اسے علم ہو کہ کوئی نمازی اس کے ساتھ کھڑا ہو جائے گا، تو اکیلا ہی نماز شروع کر دے۔

اگر اسے کسی نمازی کے آنے کاعلم نہ ہو تو کیا وہ اگلی صف سے کسی کو پیچھے کھینچ سکتا ہے تاکہ وہ اس کے ساتھ صف بنالے؟ اس میں علماء کرام کااختلاف ہے، لیکن درج ذیل وجوہات کی بنا پر راجح بات یہی ہے کہ اگلی صف سے کسی کو نہیں کھینچا جائے گا:

1- کیونکہ جس آدمی کو کھینچا گیا ہے وہ تشویش میں مبتلا ہوگا۔

2- اس عمل میں اس شخص کو افضل جگہ سے مفضول جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے جوجائز نہیں ہے۔

3- اس عمل سے اگلی صف میں خلاپیدا ہو جائے گا۔

4- اس عمل میں اگلی صف میں کھڑے تمام افرادپر ظلم ہے، کیونکہ خلا کو پر کرنے کے لیے سب کو حرکت کرنا پڑے گی۔

اس لیے صحیح بات یہی ہے کہ وہ شخص عذر کی بنا پر اکیلا نماز پڑھ لےاور اگلی صف سے کسی بندے کو نہ کھینچے۔
 
Top