• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صف میں کھڑا ہونے کے بارے میں ایک سوال

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ!
اگر دو بندے ایک ہی وقت میں آ مسجد میں آ جائیں اور جماعت ہو رہی ہو لیکن صف میں ایک ہی بندے کے کھڑا ہونے کی جگہ ہو تو کیا وہ دونوں اکھٹے کھڑے ہو کر ایک نئی صف بنا سکتے ہیں یا ایک آدمی پہلی صف میں کھڑا ہو جائے اور ایک اکیلا نئی صف میں کھڑا ہو جائے تو کون سی صورت صحیح ہے۔
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,982
پوائنٹ
323
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ!
اگر دو بندے ایک ہی وقت میں آ مسجد میں آ جائیں اور جماعت ہو رہی ہو لیکن صف میں ایک ہی بندے کے کھڑا ہونے کی جگہ ہو تو
کیا
۱۔ وہ دونوں اکھٹے کھڑے ہو کر ایک نئی صف بنا سکتے ہیں
یا
۲۔ ایک آدمی پہلی صف میں کھڑا ہو جائے اور ایک اکیلا نئی صف میں کھڑا ہو جائے تو کون سی صورت صحیح ہے۔
دوسرا طریقہ کار صحیح ہے ۔
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
أَتِمُّوا الصُّفُوفَ
صفوں کو پورا کرو
صحیح مسلم کتاب الصلاۃ باب تسویۃ الصفوف وإقامتہا وفضل الأول فالأول ح ۴۳۴
نیز فرمایا :
أَتِمُّوا الصَّفَّ الْأَوَّلَ ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ وَإِنْ كَانَ نَقْصٌ فَلْيَكُنْ فِي الصَّفِّ الْمُؤَخَّرِ
پہلے اگلی صفیں پوری کرو پھر اسکے بعد والی اور جو کمی ہے وہ آخری صف میں ہونی چاہیے۔
سنن نسائی کتاب الإمامۃ باب الصف المؤخر ح ۸۱۸
ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اگلی صفوں میں جگہ خالی رکھنا جائز نہیں ہے۔
 
Top