• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صلاۃ و سلام

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
جوش میں آگیا پھر اس کا سماوی پیغام
منتخب ہوگیا اس کے لیے نبیوں کا امام

چھا گیا دہر میں یوں رشد و ہدایت کا نظام
ان پہ ہو رحمتِ بے پایاں، صلاۃ اور سلام

ان کی بعثت ہوئی انسان سے انسان ملے
پھر ہدایت کے لیے سنت و قرآن ملے

ضوفشاں آپ نے قندیل ہدایت کی ہے
علم کے نور سے سب دور جہالت کی ہے

حکم تھا، آپ نے تبلیغ رسالت کی ہے
فرش پر عرش کے فرماں کی وکالت کی ہے

آپ نے رب کی امانت کو ادا فرمایا
دین غالب ہوا، باطل نہ کبھی اُٹھ پایا


صلاح الدین مقبول احمد
 
Top