• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صلوٰۃ النبیؐ کے حسین مناظر

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
صلوٰۃ النبیؐ کے حسین مناظر

ابوانشاء قاری خلیل الرحمن جاوید​
’ابوانشائ‘ کنیت رکھنے والے جناب قاری خلیل الرحمن جاوید جامعۃ الاحسان الاسلامیہ، منظور کالونی کراچی کے مدیر ہیں۔کراچی یونیورسٹی سے ڈبل ایم اے کر رکھا ہے۔ قبل ازیں جناب موصوف کی دو کتب ’مرد وزن کی نماز‘ اور ’مہد سے لحد تک‘ منظر عام پر آکر داد حاصل کرچکی ہیں۔ان کی تحریر میں ناصحانہ انداز غالب ہے۔ مصنف نے سلیس اور واضح اسلوب سے کتاب’’صلوٰۃ النبیؐ کی حسین مناظر‘‘ تالیف کی ہے۔ نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کتاب صرف نماز کے گرد گھومتی ہے، لیکن فاضل مصنف نے اسے طہارت سے لے کر نمازِ جنازہ تک پھیلا دیا ہے۔ شریعت ِاسلامیہ میںعقائد کے بعد سب سے زیادہ اہمیت عبادات کو دی گئی ہے اور عبادات اسلامی معاشرہ کی تشکیل میںاساسی کردار اداکرتی ہیں۔
نماز ایسے اہم فریضہ پر اُردو زبان میںجو کتب آج سے پہلے لکھی گئی ہیں، چندایک کے ماسوا باقی میں مسلکی تعصب، غیر واضح انداز، دقیق انداز بیان اورمسائل میں اُلجھاؤ پایاجاتا ہے۔ لیکن فاضل مصنف نے فقہی اختلافات سے ہرممکن پہلوتہی اختیار کرتے ہوئے مختلف فیہ مسائل میں ہر طرف کے دلائل نقل کرکے ترجیح اور وجہ ترجیح ذکر کرتے ہوئے قاری کو عمل میں آسانی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نماز کو صحیح معنوں میں باہمی اُخوت کی سبیل ثابت کیا ہے۔ اپنے استدلال میں قرآن و سنت اور عمل صحابہ کو محور بناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام جس اجتماعیت کا مسلمانوں سے تقاضا کرتا ہے ، وہ نماز کے بغیر ممکن نہیں۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
آپ نے نماز کے موضوع پر قلم اٹھا کر الجھاؤ کے شکار حضرات کے لئے اطمینان کا راستہ نکالا ہے تاکہ وہ نماز کی ایمانی لذت حاصل کرسکیں۔ چنانچہ نماز کے متعلقہ کوئی پہلو ایسانہیں جس میںتشنگی پائی جائے۔ کتاب بارہ ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں عبادت کا بیان ہے، جس میں مقصد ِعبادت، مطلب عبادت، فلسفہ عبادت، اہمیت ِنماز، فوائد ِنماز، مقبول نماز کے علاوہ بہت سیپہلوئوں پر قلم اٹھایا گیا ہے۔ دوسرا باب طہارت کے فقہی مسائل پرمشتمل ہے ، تیسرا باب طہارت کے اہم پہلو ’وضو‘ کے بارے میں ہے۔ چوتھا باب لباس اور ستر کے لئے خاص کیا گیا ہے۔ جبکہ پانچواں باب تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں مساجد کی تاریخ، شرعی حیثیت اور آداب کو واضح کیا گیا ہے۔ چھٹا باب اوقاتِ نماز اور ساتواں باب اذان کی تفصیلات پر مشتمل ہے۔ آٹھواں باب صف بندی کے موضوع کو لئے ہوئے ۔ نواں باب امامت، نماز باجماعت کے عنوان پر ہے جس میں عورت کی امامت جیسے نازک فقہی مسئلہ پر مستند شرعی نقطہ نظر پیش کیا گیا ہے۔دسواں باب ’سترہ‘ کے لئے خاص جبکہ گیارہویں باب میں مختلف نمازوں کی رکعات پر سیر حاصل بحث موجود ہے جو نماز تراویح، عیدین، وتر، اشراق جیسی نمازوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ جبکہ بارہواں اور آخری باب مسنون طریقہ نماز پر مشتمل ہے، جو نمازاو رکتاب کی جان قرار دیا جاسکتا ہے۔ اس باب میں بہت سارے مسائل پر فاضل مصنف نے تفصیل سے قلم اٹھایا ہے جو انکے وسیع مطالعہ کی دلیل ہے۔ عورتوں کے طریقہ نماز پر بھی ایک مستقل بحث اس باب میںشامل کی گئی ہے۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فنی اعتبار سے بھی یہ کتاب ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے کہ کتاب کی اجمالی فہرست کے ساتھ ساتھ تفصیلی فہرست بھی دی گئی ہے اور ہرباب کو ایک نئے صفحہ سے شروع کرتے ہوئے ذوق جمال کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ ہر ’باب‘ بسم اللہ سے شروع ہوتاہے جس کے اگلے صفحہ پر باب نمبر، اور عنوان باب کے نیچے اس باب کے متعلقہ قرآنی آیت، حدیث ِنبوی یا پھر شعر درج کیا گیا ہے۔ خصوصیت سے کتاب کے آخری باب ’مسنون طریقہ نماز‘ میں نما زکی ان تمام حالتوں کو تصویری خاکوں سے واضح کیا گیا ہے جہاں عام طور پر قاری اُلجھن کا شکار ہوسکتا ہے اور منقولات کے ساتھ معقولات کا بھی ایک درجہ تک اہتمام کیا گیاہے۔
کتاب کے آخر میں اسماء حسنیٰ کے فضائل، اسماء حسنیٰ کا معانی کے ساتھ خانوں میں اندراج، دعاے قنوت اور قنوت پڑھنے کا طریقہ، بارگاہِ ایزدی میں التجائیہ دعا اور نظم ’’سرجھکا اے بے نماز!‘‘ کے علاوہ یادشتوں کے لئے مخصوص صفحہ سے کتاب کے اشاعتی حسن کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
’’صلوٰۃ النبی کے حسین مناظر‘‘
میں برمحل شعروں سے بھی کام لیا گیا ہے ، اور واقعات سے بھی چاشنی پیدا کی گئی۔ اعلیٰ کاغذ، نفیس پرنٹنگ، فورکلر ٹائٹل اور مضبوط جلد سے کتاب کا گیٹ اپ خوبصورت ہوجاتا ہے۔اس کتاب پرجامعۃالاحسان الاسلامیہ، کراچی کے شیخ الحدیث حضرت عبدالرزاق حفظہ اللہ نے مہر تصدیق و توثیق ثبت کی ہے، جبکہ دیباچہ پروفیسر عبدالجبار شاکر نے تحریر فرمایا ہے۔ جن کے بقول
’’یہ کتاب نماز مسنونہ کا انسائیکلو پیڈیا ہے اور عامۃ المسلمین کے لئے ہدایت کا ذریعہ ہے۔‘‘
یہ کتاب اس اہمیت کی حامل ہے کہ اسے اپنی لائبریری کے لئے ضرور حاصل کیا جائے، ان شاء اللہ ’صلوٰۃ النبیؐ کے حسین مناظر‘ آپ کے بک شیلف کے لئے خوبصورت اضافہ ہوگی۔ اور یقینا آپ صلوا کما رأیتمونی أصلیکے منظر دیکھنے پر قادر ہوں گے۔ ـ (مبصر: عبد الشکور ظہیر)
 
Top