محترم علوی صاحب-
قرآن میں الله کا ارشاد ہے کہ :
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا ۔مومنو! خدا سے ڈرو اور بات سیدھی کہا کرو-
ہمیں کسی امام سے کوئی بغض نہیں - ہم سب کا احترام کرتے ہیں -بات صرف اتنی ہے کہ جو بھی ہو چاہے عام اہل علم ہو یا کوئی امامت کے درجے پر فائز ہو - اگر اس کی بات قران و حدیث و سلف (صحابہ کرام) کے فہم کے مطابق نہیں ہو گی - تو وہ ہرگز قابل قبول نہیں ہو گی - اب چاہے امام ابن تمییہ رح ہوں امام ابن قیم رح ہوں، امام حنبل رح ہو یا امام ابو حنیفہ رح ہوں- اگر عقیدے میں ان کے باطل نظریات ہونگے تو کبھی ہمارے لئے حجت نہیں بن سکتے- ہان زیادہ سے زیادہ ان محترم ہستیوں کے بارے میں یہ حسن زن رکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے مرنے سے پہلے اپنے باطل نظریات سے الله کے حضورتوبہ کرلی ہو گی-(واللہ اعلم)
لہذا اپنے اہل حدیث بھائیوں سے درخواست ہے کہ دوسروں کو غیر مقلدیت کا درس دینے سے پہلے اپنا محاسبہ بھی کرلیں کہ کہیں خود بھی تو تقلید کے جہالت میں ملوث نہیں -؟؟؟
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ائمہ اہل سنت کے عقائد کو باطل کہنا ،خود باطل ہے ،(
لا ريب فى
بطلانه )
اور ہم ان کا باطل ہونا اسی تھریڈ میں ثابت کرچکے ہیں ۔ذرا نظر اٹھا کر اوپر دیکھئے گا
اور جس کی لیاقت یہ ہو کہ عربی تو درکنار ،اردو بھی صحیح نہ لکھ سکے وہ کیا ائمہ کرام کے عقائد کو باطل ثابت کرے گا ۔
اورمیں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ائمہ اہل سنت کے عقائد کے خلاف بولنے والے کو خود ۔کلمہ طیبہ کا معنی بھی نہیں آتا ۔
اورجسے دعوی ہو ۔۔وہ آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرے ۔۔ان شاء اللہ ناقد کی حقیقت سامنے آجائے گی ۔
کوٹھڑی کے اندر بیٹھ کر کاپی ،پیسٹ کرنے سے علم نہیں آتا ۔
ائمہ کرام ؒ کےخلاف لکھنے اور بولنے والے کتنے آئے ۔آج ان کا نام ونشان نہیں،
جبکہ ائمہ رحمہم اللہ کا علمی سرمایہ آج بھی منبر ومحراب سے لے کر درس ونصاب تک میں موجود ہے ۔
امام احمد ؒ پر کوڑے برسانے والے کوکو ن جانتا ہے ؟؟
جبکہ صدیوں سے محراب ومنبرسے امام صاحب کا عزم و حوصلہ اور صبر واستقامت بیان کرکے ۔۔رحمہ اللہ ۔۔پڑھا جاتا ہے ۔
ان کی جمع کردہ مسنداحمد جس میں تقریباً تیس ہزار احادیث ہیں کی ہر حدیث کو پڑھنے والا ،پہلے یہ ضرور کہتا ہے
(قال الامام أحمد حدثنا.......... )