السلام علیکم
امید ہے سب برادران خیریت سے ہوں گے
پچھلے کچھ عرصے سے کافی مسائل درپیش رہیں، مگر سب سے زیادہ مجھے ایک ذہنی کوفت ہو رہی ہے
اور شاید تنگ بھی اسی نے کیا
آج موقع ملا تو سوچا کہ اہل علم سے اس بابت سوال کیا جائے
واقعہ کچھ یوں ہے کہ ہمارے ایک جاننے والے ہیں
ہمارے کلاس فیلو تھے
کافی اچھے اخلاق کے حامل تھے
پہلے دیوبندی مسلک سے تعلق تھا
مگر کچھ عرصہ سے
ان صاحب سے جب بھی بات ہوتی، وہ فقیروں اور خانقاہوں کے باتیں کرتے
میں نے سوچا چلو ان کی مرضی، خیر میرے بھائی نے امتحان دیا تھا
کافی پریشان تھا، اچھا نہیں ہوا تھا تو اسی صاحب سے ملاقات ہوئی، میرا بھائی بھی ساتھ ہی تھا
اس نے امتحان کا پوچھا، تو اس نے بتایا کہ اچھا نہیں ہوا
اس نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں، میں حضرت جی سے بات کرتا ہوں، آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا
پھر انہوں نے فون ملایا، تو حضرت جی سے بات کی جس پر وہ جو بھی موصوف تھے
انہوں نے کہا کہ فکر نہ کرو، آپ پاس ہو اور اچھی کامیابی ملے گی
رزلٹ آیا تو میرا بھائی پاس ہو گیا
اب مجھے بھی خوشی تھی کہ چلو بھائی پاس ہو گیا
اتنے میں ہمارے ایک اور عزیز کی طبعیت کافی خراب ہوئی، بلڈ پریشر آسمانوں میں تھا
کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا
مجھے علم ہی نہیں کہ میرا بھائی اس شخص کے پاس گیا، اور اس نے اس حضرت جی سے کوئی تعویذ لے کر دی، جو اس نے لا کر جلائی، اور ان کا بلڈ پریشر نارمل ہو گیا
میرے بھائی کا تو کوئی شدید قسم کا ایمان بن گیا اس موصوف پر
میرے کلاس فیلو نے تو مجھے کچھ نہ بتایا مگر بھائی مجھے کہتا ہے کہ آپ کو علم نہیں
یہ بہت پہنچے ہوئے ہیں
یہ روحانیات میں بہت آگے ہیں
اور یہ اپنے آپ کو زمان و مکان کی قید سے آزاد کر دیتے ہیں
اور ان کو زیارت پاک بھی اس حال میں نصیب ہوئی ہے
آپ بھی ان کے پاس چلیں
وہ وظائف دیں گے
وغیرہ وغیرہ
مجھے بھائی کو لے کر سخت پریشانی ہے کہ یہ کس مسئلے میں پھنس گیا ہے
میں نے اسے سمجھایا کہ دیکھو یہ صوفی حضرات سے بچ کر رہو
مگر اس کا کہنا یہ ہے کہ دیکھو ان کی کتنی کرامات ہیں
ان کو زیارت بھی ملتی ہے
اس طرح کی باتیں
میں بہت معذرت خواہ ہوں کہ اتنا لمبا چوڑا پوسٹ کر رہا ہوں
مگر پریشانی کے باعث اور کوئی حل نہیں
امید ہے اہل علم حضرات رہنمائی کریں گے
شکریہ