• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صیغوں کا بیان

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
575
ری ایکشن اسکور
184
پوائنٹ
77
صیغوں کا بیان
التقديم: خولة اخت ضرار

بسم الله الرحمن الرحیم

ماضی اور مضارع میں کل چودہ صیغے ہوتے ہیں :

تین مذکر غائب کے لیے۔
تین مؤنث غائب کے لیے۔
تین مذکر حاضر کے لیے۔
تین مؤنث حاضر کے لیے ۔
اور دو متکلم کے لیے ۔

مذکر غائب کا پہلا صیغہ واحد کے لیے ہوتا ہے، دوسرا تثنیہ کے لیے اور تیسرا جمع کے لیے، جیسے: ماضی کے اندر: ضرب ،ضربا، ضربوا؛ اور مضارع کے اندر: يضرب، يضربان اور "يضربون۔

اسی طرح مؤنث غائب، مذکر حاضر اور مؤنث حاضر کا معاملہ ہے ، یعنی ان کا بھی پہلا صیغہ واحد کے لیے، دوسرا تثنیہ کے لیے اور تیسرا جمع کے لیے ہوگا ۔

اور متکلم کا پہلا صیغہ (واحد متکلم ) واحد مذکر اور واحد مؤنث دونوں کے لیے آتا ہے، جیسے ماضی میں :ضربتُ اور مضارع میں : اضربُ۔

اور متکلم کا دوسرا صیغہ (جمع متکلم) چار کے لیے آتا ہے : تثنیہ مذکر ،تثنیہ مؤنث، جمع مذکر اور جمع مؤنث کے لیے آتا ہے ۔جیسے ماضی میں :ضرَبْنا، اور مضارع میں :نضربُ۔

صیغوں کے نام :

1.واحد مذکر غائب ۔ ضرب/يضرب.
2.تثنیہ مذکر غائب ۔ ضربا/يضربان.
جمع مذکر غائب ۔ ضربوا/يضربون.

واحد مؤنث غائب ۔ ضربتْ/تضرب.
تثنیہ مؤنث غائب ۔ ضربتا/تضربان.
جمع مؤنث غائب ۔ ضربْن/يضربن.

واحد مذکر حاضر ۔ ضربتَ/ تضرب.
8.تثنیہ مذکر حاضر ۔ ضربتما/تضربان.
9.جمع مذکر حاضر ۔ ضربتم/تضربون.

10.واحد مؤنث حاضر ۔ ضربتِ/ تضربين.
11.تثنیہ مؤنث حاضر ۔ ضربتما /تضربان.
12.جمع مؤنث حاضر ۔ ضربتن/تضربن.

13.واحد متکلم ۔ ضربتُ/أضربُ.
14۔جمع متکلم ۔ ضربنا/نضرب.
 
Top