ماشاء الله الله آپ کو مزید اور دین کا کام کرنے کی قوت دے آمین.
بھائی ایک درخواست ہے اگر پوری کر سکتے ہے تو دھیان دیں، کہ ماہنامہ ضرب حق کے کچھ ہی شمارے نیٹ پر دستیاب ہے اور بہت سے شمارے اب تک اپلوڈ نہیں ہو سکے ہیں، جیسے کہ : ٣،٤،٥،٦،٧،٨،٩،١٠،١١،١٢،١٣،١٤،١٥،١٦،١٧،١٨، وغیرہ شمارے اب تک ہمارے سامنے نہیں آئے ہیں، اگر ممکن ہو تو اس پر بھی کام ضرور کیجئے،
جزاک الله خیر کثیرا
عامر بھائی ! آپ کی پیش کردہ لسٹ میں سے میرے پاس شمارہ نمبر١١،١٥،١٦،١٧،١٨
موجود ہیں۔یہاں پر ایک قابل غور بات یہ ہے کہ شمارہ نمبر ١ سے شمارہ نمبر ١٨ تک زیادہ تر مضامین ماہنامہ السنة اور ماہنامہ ضرب حق میں مشترک ہیں۔حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ جب جامعہ امام بخاری اہلحدیث سرگودھا میں تدریس کے لئے گئے تھے،تب سے ان کے مضامین اس ماہنامہ میں چھپنے لگے ہیں اور اب یہ ماہنامہ بھی انہیں کے زیر سرپرستی چھپتا ہے۔شیخ صاحب کا پہلا مضمون شمارہ نمبر ١٩ میں چھپا تھا۔
بہر حال میں کوشش کرتا ہوں کہ ان شماروں کو بھی سکین کردوں۔ان شاءاللہ تعالی۔