• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ضرورت کتب اور تجویز

qureshi

رکن
شمولیت
جنوری 08، 2012
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
392
پوائنٹ
88
محدث لائبریری کی انتظامیہ کی کوشش و سعی لائق تحسین ہے،کہ آپ لوگوں کی محنت کی وجہ سے ہم گھر بیٹھے اتنے بڑے کتب کے ذخیرے مستفید ہو رہے ہیں۔اللہ آپ احباب کے علم وعمل میں اضافہ فرمائیں۔
محدث لائبریری کی پہچان ایک اہلحدیث لائبریری کی سی ہے،کیا اچھا ہوتا کہ لائبریری کا کام مسلک پرستی سے بالا تر ہوتا۔خیر دین کا نانوے فیصد کام اسی طرح ہو رہا ہے ،اس لحاظ سے یہ کوئی بڑی بات نہیں،میری گزاش یہ ہے کہ علما اہلحدیث کی تصنیفات سید نذیر حسینؒ سے شروع کیا جائے ،اوراسی ترتیب سے جو بھی کتب دستیاب ہوں انکو لائبریری کا حصہ بنایا جائے
مولنا سحاق بھٹی صاحب جہنوں نے بہت زیادہ علماء اہلحدیث کی سوانح لکھی ہیں انکی تمام کتب کو لازمی لائبریری کا حصہ بنایا جائے،اور اس وقت اس کام کی اشد ضرورت ہے۔
مولانا ابرھیم میر سیالکوٹیؒ کی تمام کتب اور بلخصوص انکی تفسیری کتب اور تاریخ اہلحدیث ،اور سراجا منیرا کو پہلی ترجیح دی جائے۔
خاندان غزنوی اور لکھوی خاندان نے اس مکتبہ فکر کیلئے عمریں صرف کی ہیں ،ان کی تصنیفات منظر عام پر لائی جائیں۔
اس کام کیلئے وہ احباب اپنی حدمات پیش کر سکتے جو ان خاندانوں یا قدر دانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
محدث لائبریری کی انتظامیہ کی کوشش و سعی لائق تحسین ہے،کہ آپ لوگوں کی محنت کی وجہ سے ہم گھر بیٹھے اتنے بڑے کتب کے ذخیرے مستفید ہو رہے ہیں۔اللہ آپ احباب کے علم وعمل میں اضافہ فرمائیں۔
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
محدث لائبریری کی پہچان ایک اہلحدیث لائبریری کی سی ہے،کیا اچھا ہوتا کہ لائبریری کا کام مسلک پرستی سے بالا تر ہوتا۔خیر دین کا نانوے فیصد کام اسی طرح ہو رہا ہے ،اس لحاظ سے یہ کوئی بڑی بات نہیں،
تعلیمات شریعت کو سلف صالحین کے منہج پر پھیلانا اگر اہلحدیثیت اور مسلک پرستی (وہ اہل حدیثیت جن کو آج کے محبان نام نہاد اہل حدیث یا دوسرے خوبصورت الفاظ میں غیر مقلد کہتے ہیں) ہے تو پھر یہ ہمیں قبول ہے۔
میری گزاش یہ ہے کہ علما اہلحدیث کی تصنیفات سید نذیر حسینؒ سے شروع کیا جائے ،اوراسی ترتیب سے جو بھی کتب دستیاب ہوں انکو لائبریری کا حصہ بنایا جائے
جی محترم اس سے قبل بھی ہماری یہی خواہش، سوچ وکوشش ہے۔ ان شاءاللہ علمائے اہل حدیث کی جو جو کتب دستیاب ہوتی گئی اپلوڈ کرنے کی کوشش کی جاتے رہے گی۔
سید نذیر حسین محدث دہلوی﷫
مولنا سحاق بھٹی صاحب جہنوں نے بہت زیادہ علماء اہلحدیث کی سوانح لکھی ہیں انکی تمام کتب کو لازمی لائبریری کا حصہ بنایا جائے،اور اس وقت اس کام کی اشد ضرورت ہے۔
مولانا محمد اسحاق بھٹی
مولانا ابرھیم میر سیالکوٹیؒ کی تمام کتب اور بلخصوص انکی تفسیری کتب اور تاریخ اہلحدیث ،اور سراجا منیرا کو پہلی ترجیح دی جائے۔
محمد ابراہیم میر سیالکوٹی
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
قریشی صاحب تو دیوبندی ہیں انکی تحریر انکے خیالات اس پر دال ہیں۔ قریشی صاحب کو اہل حدیث علماء کی کتابوں میں صرف وہی باتیں اچھی لگتی ہیں جو قرآن و حدیث کے خلاف ہوتی ہیں اور ان علماء کی اجتہادی غلطیاں ہوتی ہیں جن سے اہل حدیث براء ت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس لئے گزارش ہے کہ کسی اہل حدیث عالم کی کوئی بھی ایسی کتاب محدث لائبریری پر اپلوڈ نہ کی جائے جو متنازعہ ہو اور جسے اہل حدیث رد کر چکے ہوں۔
 
Top