• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

====== ضرور پڑھیں ........ اور سوچیں======

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
======ضرور پڑھیں ........ اور سوچیں======

شیطان نے صرف ایک سجدے کا انکار کیا اور ہمیشہ کے لیے مردود ہو گیا - ضرور پڑھیں ........اور سوچیں!!!
شیطان نے کوئی زنا کیا تھا؟
کوئی قتل کیا تھا؟
شراب پی تھی؟
جواء کھیلا تھا؟
کیا کیا تھا اس نے؟
کوئی شرک کیا تھا اس نے؟
اس نے ایک سجدے کا انکار کیا تھا صرف ایک سجدے کا انکار
اس نے صرف ایک سجدے کا انکار کیا اور ہمیشہ کے لیے مردود ہو گیا
اور مسلمان کو ہوش نہیں جو دن میں پانچ نمازوں میں آنے والے بیسوں سجدوں کا انکار کرتا ہے اور پھر بھی بے فکر ہے یہ سوچتا ہے کہ وہ مردود نہیں ہوا۔۔
کتنے سکون سے سوتا ہے،چائے پیتا ہے کھانا کھاتا ہے بیوی کے پاس جاتا ہے ۔۔کھیلتا ہے کودتا ہے ہرکام کرتا ہے
لیکن
صرف ساتویں دن جمعے والے دن ٹوپی رکھ کر مسجد میں آ جاتا ہے
جیسے نماز صرف جمعے کی فرض ہے؟
کیا اللہ صرف جمعے کو کھلاتا ہے؟
کیا اللہ صرف جمعے کو بلاتا ہے؟
کیا اللہ صرف جمعے کو نعمتیں اتارتا ہے؟
کیسے پتھر دل ہیں ہم لوگ۔۔۔۔مالک بلا رہا ہےاور کان پر جوں نہیں رینگتی
کیسے بےوقوف ہیں ہم لوگ۔۔۔سارا دن کامیابی کی تلاش میں رہتے ہیں اور اللہ کامیابی کی ندا دیتا ہے
حی علی الفلاح۔۔۔آو کامیابی کی طرف۔۔۔لیکن کوئی پرواہ نہیں ۔۔کان تک نہیں دھرتے
ہم تو اس حد تک بے حس ہو چکے ہیں موبائل کھو جائے دکھ ہے۔میچ ہارا جائیں دکھ ہے۔۔۔۔ لیکن نماز چھوٹ جائے دکھ ہی نہیں

اللہ پاک سے دعا ہے اللہ پاک ہم سب کو پانچ وقت کا نمازی بنائے آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جزاك الله خيرا
شیطان کا سجدے سے انکار تکبر کی بنا پر تھا، اور یہ تکبر اسے کفر تک لے گیا۔غور کریں:
إِذْ قَالَ رَ‌بُّكَ لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ إِنِّى خَـٰلِقٌۢ بَشَرً‌ۭا مِّن طِينٍ ﴿٧١﴾ فَإِذَا سَوَّيْتُهُۥ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّ‌وحِى فَقَعُوا۟ لَهُۥ سَـٰجِدِينَ ﴿٧٢﴾ فَسَجَدَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ ﴿٧٣﴾ إِلَّآ إِبْلِيسَ ٱسْتَكْبَرَ‌ وَكَانَ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِ‌ينَ ﴿٧٤﴾۔۔۔سورۃ ص
ترجمہ: جبکہ آپ کے رب نے فرشتوں سے ارشاد فرمایا کہ میں مٹی سے انسان کو پیدا کرنے واﻻ ہوں (71) سو جب میں اسے ٹھیک ٹھاک کر لوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں، تو تم سب اس کے سامنے سجدے میں گر پڑنا (72) چنانچہ تمام فرشتوں نے سجده کیا (73) مگر ابلیس نے (نہ کیا)، اس نے تکبر کیا اور وه تھا کافروں میں سے (74)
شیطان تکبر میں آ گیا اور اس بنا کر اس نے آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے سے انکار کر دیا، یہ تکبر صرف اللہ کی ذات کے لائق ہے۔
(آج بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو دولت، شہرت، دنیاوی تعلیم اور بینک بیلنس کی وجہ سے دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں، اور بعض تو انسان ہی نہیں سمجھتے۔هداهم الله)

پھر اللہ تعالیٰ نے کہا:
قَالَ يَـٰٓإِبْلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَن تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَىَّ ۖ أَسْتَكْبَرْ‌تَ أَمْ كُنتَ مِنَ ٱلْعَالِينَ ﴿٧٥﴾۔۔سورۃ ص
ترجمہ: (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا اے ابلیس! تجھے اسے سجده کرنے سے کس چیز نے روکا جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا۔ کیا تو کچھ گھمنڈ میں آگیا ہے؟ یا تو بڑے درجے والوں میں سے ہے
پھر اس نے متکبرانہ انداز میں کہا:
قَالَ أَنَا۠ خَيْرٌ‌ۭ مِّنْهُ ۖ خَلَقْتَنِى مِن نَّارٍ‌ۢ وَخَلَقْتَهُۥ مِن طِينٍ ﴿٧٦﴾۔۔سورۃ ص
ترجمہ: اس نے جواب دیا کہ میں اس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے بنایا، اور اسے مٹی سے بنایا ہے
پس وہ پھر اس تکبر کی وجہ سے ایسا ذلیل ہوا کہ:
قَالَ فَٱخْرُ‌جْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَ‌جِيمٌ ﴿٧٧﴾ وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِىٓ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلدِّينِ ﴿٧٨﴾۔۔سورۃ ص
ترجمہ: ارشاد ہوا کہ تو یہاں سے نکل جا تو مردود ہوا (77) اور تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت وپھٹکار ہے (78)
اللہ ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاک اللہ خیرا۔ ۔ ۔
ہم تو اس حد تک بے حس ہو چکے ہیں موبائل کھو جائے دکھ ہے۔میچ ہارا جائیں دکھ ہے۔۔۔۔ لیکن نماز چھوٹ جائے دکھ ہی نہیں
 
شمولیت
نومبر 06، 2013
پیغامات
41
ری ایکشن اسکور
54
پوائنٹ
19
شیطان کا اللہ کے حضور سجدے سے انکار صرف تکبر کی بنا پہ تھا اور اللہ تعالی تکبر کو پسند نہیں کرتا اور شیطان کا یہ عمل اسے شرک تک لے جاتا ہے اسنے کافرانہ عمل کیا ہے
ہمارے اندر حقیقت میں بہت کمیاں اور کوتاہیں پائی جاتی ہیں اس سے کسی کو انکار نہیں ہے اللہ سے دعا ہے کہ مولی تو ہمیں دین اسلام کا سچا شیدائی بنا اور نیک اعمال کی توفیق عطا فرما آمیں
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
شیطان کو سزا تکبّر کی وجہ سے ملی ۔تکبّر کے بارے میں ارشاد ہوتا ہے
ان الذین کفروا بایتنا وستکبروا عنھا لا تفتح لھم ابواب السماء ولا یدخلون الجنۃ حتی یلج الجمل فی سم الخیاط
بے شک وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا اور اللہ کی آیات کے ساتھ تکبّر کیا ان کے لیے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اور نہ ہی وہ جنّت میں داخل ہوں گے یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل ہو جا ئے (الاعراف)
اللھم لا تجعلنا منھم
 
Top