• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ضعیف احادیث والی کتب

shahzad

رکن
شمولیت
مارچ 17، 2011
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
144
پوائنٹ
42
اسلام و علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ! الحمد للہ آپ کی محنت قا بل رشق ہے خا ص طور پہ اس لیے کہ ھمیں یہاں سے صحیح احادیث والی کتابو ں کا مجموعہ مل رہا ہے۔ لیکن ایک چیز میں نے ابھی نوٹ کی ہے کہ اب آپ شاید بس ہر قسم کی کتابوں کو فراہم کرنے کی وجہ سے ان کتاہو ں کو بغیر تحقیق کیئے ہھی اپ لوڈ کر رہے ہیں۔جیسے ابھی مین پیج پہ میں نے ایک کتاب دیکھی ہے "تحفتہ اعروس" جس میں ساری احادیث میرے خیال میں صحیح نہیں ہیں ۔ باقی تمام کتب کا مجھے صحیح اندازہ نہیں لیکن اگر ایسا ہی ہے تو برائے کرم اس بات پر ضرور غور کریں اوراگلی دفعہ صرف ایسی ہی کتابیں اپ لوڈ کریں جو تخریج و تحقیق شدہ ھوں۔تاکہ یہ ویب سائٹ دنیا میں ایک اول نمبر اسلامک مواد والی سائٹ بن جائے جس میں صرف صحیح اور تحقیق شدہ کتابیں شامل ہوں۔ جزاک اللہ خیرا
 

اہل الحدیث

مبتدی
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
89
ری ایکشن اسکور
544
پوائنٹ
0

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
ادارہ کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ تخریج و تحقیق سے مزین کتب اپ لوڈ کی جائیں لیکن بعض اوقات ایک موضوع اہم ہوتا ہے لیکن اس موضوع پر تخریج وتحقیق پر مبنی کتاب ادارے کے پاس دستیاب نہیں ہوتی ہے یا ادارے کے علم میں نہیں ہوتی ہے لہذا اس موضوع کی اہمیت کے پیش نظر کوئی ایسی کتاب اپ لوڈ کر دی جاتی ہے جس میں غالب پہلو خیر کا ہوتا ہے اور وہ ادارے کے پاس موجود بھی ہوتی ہے ۔
اس فورم کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم مل جل کر کام کریں۔ کسی بھی کام میں بہتری کے امکانات کا رد نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے کام میں بھی بہت بہتری کی گنجائشیں موجود ہیں۔ آپ حضرات کے مشوروں اور تجاویز سے ان شاء اللہ ! بہتری آئے گی۔ آپ نے ایک بہترکتاب کی طرف توجہ دلائی تو آم اس کتاب کو حاصل کر کے اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں گے۔آئندہ بھی اگر کسی بھائی کو کسی موضوع پر ہماری اپ لوڈ کی ہوئی کسی کتاب کی نسبت کوئی اور بہتر کتاب کا علم ہو تو ہمیں توجہ دلائیں ، ان شاء اللہ !ہم اس کوبھی اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں گے۔
 

shahzad

رکن
شمولیت
مارچ 17، 2011
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
144
پوائنٹ
42
اسلام و علیکم! شکریہ اھلحدیث بھائی لیکن میری پوسٹ کا مقصد یہ نہیں تھا کہ صرف تحفتہ العروس کتاب کا نعم البدل چا ہئے۔بلکہ ھر ایسی کتاب جو تحقیق شدہ نہ ہوں وہ اپ لوڈ نہ کی جائیں۔لیکن ابو الحسن بھائی آپ نے کہا کہ بعض اوقات کچھ موضوعات کی کتب مو جود نہیں ہوتی جن کی تحقیق و تخریج ہوئی ہو تو اس لئے کر دی جاتی ہیں۔تو حسن بھا ئی اگر تو کسی کی ڈیمانڈ ہو تو پھر تو ٹھیک ھے لیکن میرے خیا ل میں وہ بھی اس کتاب کو اپ لوڈ کرتے ہو ئے یہ بتا دینا چاہئے کہ اس میں ضعیف احادیث بھی موجود ہیں۔اور اگر آپ نے کوئی کتاب اپ لوڈ کر دی ہو جو کہ تحقیق شدہ نہ ہو لیکن بعد میں اگر کوئی اور جیسے اھلحدیث بھائی نے "تحفۃ العروس از حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ"کر دی ھے تو پھر آپ کو چاہئے کہ جو بغیر تحقیق شدہ کتاب ہے وہ سرور سے ختم کر دیں اور اس کی جگہ نئی تحقیق شدہ کتاب کا لنک لگا دینا چاہئے۔ جزاک اللہ خیرا
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
محترم بہائی سے گزارش ہے کہ اس کتاب میں جو ان کو احادیث ضعیف لگتی ہیى ان کی نشان دہی کردیں تا کہ محدث فورم کے قارئین کو ان کا علم ہو سکے
 

shahzad

رکن
شمولیت
مارچ 17، 2011
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
144
پوائنٹ
42
اسلام و علیکم! بشیر بھائی اگر ایک کتاب سے ضعیف احادیث کی نشاندہی کی جائے تو وہ تو پھر تخریج ہی ہو گئی جو کہ اپنی جگہ ایک اچھا بھلا کام ہے۔اسی لئے تو میں نے گزارش کی تھی کہ علماء اکرام جو اس ویب سائٹ پہ کام انجام دے رہے ھیں وہ جب بھی کوئی ایسی کتاب دیکھیں جہ کہ تخریج شدہ نہیں ہیں یا تو وہ اپ لوڈ ہی نہ کریں اور اگر کسی کی ڈیمانڈ ہو اور اس موضوع پہ تخریج و تحقیق شدہ کتاب موجود نہ ہو تو پھر اپ لوڈ کرنے کے ساتھ نوٹ کر دیں کہ اس میں ضعیف احادیث بھی ممکن ہیں۔اور پھر جب اس کی جگہ تخریج شدہ کتاب مل جائے تو اس کو پہلی کی جگہ فورًا بدل دیں۔جیسے اہلد یث بھائی نے اوپر تحفۃالعروس کا تخریج شدہ ایڈیشن لنک دیا ہے۔تو اس کو اب پہلی والی سے بدل دینا چاہئے۔اور اسی طرح اور بھی جو کتب ہیں جن جن کا پتا چلے ان کو بدل دینا چاہئے۔جزاک اللہ خیرا
 

shahzad

رکن
شمولیت
مارچ 17، 2011
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
144
پوائنٹ
42
اسلام و علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ! میری سمجھ سے بالا تر ہے کہ ابھی تک آپ لوگوں نے وہ پرانی والی "تحفۃ العروس" ہٹا کے اس کی جگہ تخریج شدہ "تحفۃ العروس از حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ کا تعارف"جو کہ اہلحد یث بھایئ نے کافی دیر سے لنکڈ بھی کی ہوئی ہےکیوں نہیں بدلی۔ ابو الحسن بھائی نے جیسے کہ کہا تھا
"ادارہ کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ تخریج و تحقیق سے مزین کتب اپ لوڈ کی جائیں لیکن بعض اوقات ایک موضوع اہم ہوتا ہے لیکن اس موضوع پر تخریج وتحقیق پر مبنی کتاب ادارے کے پاس دستیاب نہیں ہوتی ہے یا ادارے کے علم میں نہیں ہوتی ہے لہذا اس موضوع کی اہمیت کے پیش نظر کوئی ایسی کتاب اپ لوڈ کر دی جاتی ہے جس میں غالب پہلو خیر کا ہوتا ہے اور وہ ادارے کے پاس موجود بھی ہوتی ہے"
لیکن اب کتاب موجود ہونے کے باوجود یا کم از کم آپ کے علم میں ہونے کے باوجود ابھی تک نہ بدلنا یہ میرے خیال میں یہ اس ویب سائٹ کے شایان شان نہیں ہے۔اس لیے مجھے اب امید ہے کہ آپ لوگ نہ کہ اب یہ کتاب بلکہ اور بھی جو کتب ایسی ہیں جن کا صحیح نعم البدل موجود ہے ان میں ضرور احتیاط برتیں گے۔ جزاک اللہ خیرا
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
1۔آپ کی خواہش سر آنکھوں پر، لیکں کچھ مسائل بھی مدنظر رکھیں۔ ایک بات تو ہے کہ جس شخص نے یہ کتاب اپ لوڈ یا تبدیل کرنی ہوتی ہے بعض اوقات اس کی دیگر مصروفیات اس قسم کی ہوتی ہے کہ فورا یہ تبدیلی نہیں ہو پاتی ہے۔
2۔بعض اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ آپ حضرات کی توجہ یا خواہش والی پوسٹ انتظامیہ یا متعلقہ افراد سے مس ہو جاتی ہے اور وہ اسے بروقت دیکھ نہیں پاتے لہذا جب اس پوسٹ کا علم ہوتا ہے تو رفقا کوعملی اقدام کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے۔
3۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ تھوڑا حوصلہ سے کام لیں۔ ان شاء اللہ !اب کچھ وقت بھی مقرر کر لیا جائے گا کہ جس میں ادارہ سہولت کے ساتھ آپ حضرات کی ان توجہات پر عملی اقدام میں کوئی پیش رفت ممکن بناسکے۔
4۔ میں کلیم اللہ بھائی سے گزارش کروں گا کہ وہ اس کام کو پہلی فرصت میں مکمل کروانے کی طرف توجہ دیں۔جزاکم اللہ خیرا۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
تو پھر آپ کو چاہئے کہ جو بغیر تحقیق شدہ کتاب ہے وہ سرور سے ختم کر دیں اور اس کی جگہ نئی تحقیق شدہ کتاب کا لنک لگا دینا چاہئے۔ جزاک اللہ خیرا
محترم شہزاد بھائی،
تحفۃ العروس کا پرانا ورژن ختم کر کے نیا ورژن اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ اب پرانے لنک پر ہی یعنی یہاں تخریج شدہ کتاب ہی دستیاب ہے۔
توجہ دلانے کے لئے بہت شکریہ اور امید ہے کہ آئندہ بھی آپ اسی طرح تعاون کرتے رہیں گے۔ دراصل روزانہ ایک کتاب اپ لوڈ کرنے کا ہدف اتنا آسان نہیں ہے۔ علمائے کرام کے پاس اوقات کی بھی کمی ہوتی ہے تو کبھی ایسی کتب کا اپ لوڈ ہو جانا کوئی ناممکن امر نہیں۔ لیکن آپ جیسے بھائی توجہ دلاتے رہیں تو ان شاء اللہ ہم مزید بہتری لاتے رہیں گے۔
جزاک اللہ۔
 
Top