• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ضعیف اور موضوع احادیث کی نشاندہی مطلوب ہے ۔ تیسرا حصہ

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
ضمیمہ۔۳: ....۱۔ کتاب الاذکار والدعوات، ۲۔ کتاب المعاملات و المعاشرت
۱۔جب بندگانِ خدا، اﷲ کا ذکر کرتے ہیں تو رحمت الہٰی ان کو اپنے سایہ میں لے لیتی ہے ۔(صحیح مسلم)۔
۲۔جب لوگ زمین پر اللہ کی حمدو ثناءکرتے ہیں تو اﷲ فخر کے ساتھ فرشتوں میں ان لوگوں کا ذکر فرماتا ہے۔ ( مسلم)۔
۳۔اﷲ کا ذکرراہِ خدا میں سونا چاندی خرچ کرنے اور جہاد سے بھی زیادہ افضل ہے (مسند احمد،ترمذی، ابن ماجہ)۔
۴۔ اﷲ کا ذکر اتنا اور اس طرح کرو کہ لوگ کہیں کہ یہ دیوانہ ہے۔ (رواہ احمد )۔۵۔"سُبحَانَ اﷲِ" اور "اَلحَمدُﷲِ ِ"اور "لاَ اِلہ اِلَّا اﷲُ" اور "اَﷲُ اَکبَرُ" افضل ترین کلمے ہیں( مسلم)۔۶۔ روزانہ سو دفعہ سُبحَانَ اﷲِ وَبِحَمدِہ کہنے والے کے قصور معاف کردیئے جائیں گے خواہ کثرت میں سمندر کے جھاگوں کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔(مسلم)۔۷۔سب سے افضل ذکر"لَا اِلہ اِلَّا اﷲُ" ہے۔ (جامع ترمذی' سنن ابن داو¿د)۔۸۔ کلمہ لَا ھَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَا بِاﷲ جنت کے خزانوں میں سے ہے۔( مسلم)

جس نے اﷲکے نناوے نام کو محفوظ کیا اور ان کی نگہداشت کی وہ جنت میں جائے گا۔(جامع ترمذی)۔ ۹۔
جب اﷲ سے اُس کے اِسم اعظم کے وسیلہ سے مانگا جائے تو وہ دیتا ہے۔ (جامع ترمذی ابی داو¿د)۔ ۰۱۔اِسم اعظم آیت"والٰھُکُم اِلٰہ واحِد لاَ اِلٰہَ الّا ھُوَالرَّحمٰنُ الرّحِیم" اور "اٰل عمران کی ابتدائی آیت "الٓمّٓ اَﷲُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الحَیُّ القَیُّوم" میں موجود ہے۔( ترمذی ، ابو داو¿د، ابن ماجہ ، دارمی)۔۱۱۔ قرآن کو پھیلاو¿ اور اس کو دلچسپی اور مزہ لے لے کر پڑھا کرو۔(بیہقی)۔۲۱۔ قرآن کے ایک حرف پڑھنے پر ایک نیکی ملتی ہے۔ "الٓم" ایک نہیں بلکہ تین حروف ہیں۔ (ترمذی' دارمی)۔۳۱۔انسان کے دل پربھی زنگ چڑھ جاتا ہے جسے موت کی یاداورتلاوتِ قرآن سے دور کیا جاسکتا ہے۔ (بیہقی)۔۴۱۔جو جمعہ کے دن سورہ¿ کہف پڑھے اس کے لئے نور روشن ہوجائے گا دو جمعوں کے درمیان۔ (بیہقی)۔۵۱۔جس نے اﷲ کی رضا کے لئے سورہ¿ یٰسین پڑھی اس کے پچھلے گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔ (بیہقی)۔۶۱۔جو ہر رات سورہ¿ واقعہ پڑھے اسے کبھی فقرو فاقہ کی نوبت نہیںآئے گی۔ (بیہقی)۔۷۱۔ سورة"الھاکم التکاثر" پڑھنے کا ثواب ایک ہزار آیتیں پڑھنے کے برابر ہے۔(بیہقی)۔۸۱۔ثواب میںسورة "اذازلزلت" نصف قرآ ن ، "قل ھو اﷲ احد" تہائی قرآن اور "قل یٰٓا یھا الکٰفرون" چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ (جامع ترمذی)۔۹۱۔اﷲ کے یہاں کوئی چیز اور کوئی عمل دعا سے زیادہ عزیز نہیں۔ (جامع ترمذی، سنن ابن ماجہ)۔۰۲۔جو اﷲ سے نہ مانگے اس سے اﷲ تعالیٰ ناراض ہوجاتا ہے۔ (جامع ترمذی)۔۱۲۔عافیت اور خوش حالی کے زمانہ میں زیادہ دعا کیا کرو۔ (جامع ترمذی)۔۲۲۔اپنی اولاد اور مال و جائیداد کے حق میں کبھی بد دعا نہ کرو۔ مباد اوہ وقت دعا کی قبولیت کا ہو ۔(مسلم)۔۳۲۔ ہاتھ اُٹھاکے دُعا مانگنے کے بعد ہاتھوں کو چہرہ پر پھیر لینا مسنون ہے۔ (سنن ابی داو¿د ) ۔۴۲۔نمازِ مغرب کے بعد کوئی بات چیت کئے بغیر سات دفعہ یہ دعا کرو۔"اللّٰھُمَّ اَجِرنِی مِنَ النَّار" ۔۵۲۔ نماز فجر کے بعد پڑھوکوئی بات چیت کئے بغیر سات دفعہ یہ دعا کرو"اَللّٰھُمَّ اَجِرنِی مِنَ النَّارِ"۔۶۲۔ اگر اُس رات یا دن تمہاری موت مقدر میں ہوئی تو اس وظیفہ(اے اﷲ! مجھے دوزخ سے پناہ دے) کی بدولت اﷲ تعالیٰ کی طرف سے تم کو دوزخ سے بچانے کا حکم ہوجائے گا۔ (سنن ابی داو¿د)۔۷۲۔صبح وشام قل ھواﷲ احد ، قل اعوذ برب الفلقاورقل اعوذ برب الناس تین بار پڑھ لیا کروتو یہ ہر چیزکے واسطے تمہارے لئے کافی ہوں گی۔ (سنن ابی داو¿د)

۸۲۔جب کوئی گھر سے نکلتے وقت پڑھے:"بِسمِ اﷲِ تَوَکَّلتُ عَلَی اﷲِ' لَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاﷲ۔" تو عالمِ غیب میں کہا جاتا ہے :"تیرا یہ عرض کرنا تیرے لئے کافی ہے۔ تیری حفاظت کا فیصلہ ہوگیا۔" اور شیطان مایوس و نامراد ہوکر اس سے دور ہوجاتا ہے۔ (جامع ترمذی ، سنن ابی داو¿د)۔ ۹۲۔'جب کوئی کسی عورت کو اپنے نکاح میں لائے تو یہ دعا کرے:"اَلّٰھُمَّ اِنِّی اَسئَلُکَ تاوَشَرِّمَا جَبَلتَھَا عَلَیہِ" اے اﷲ! اس میں اور اس کی فطرت میں جو خیر اور بھلائی ہو، میں تجھ سے اس کی استدعا کرتا ہوں اور اس میں اور اس کی فطرت میں جو شر اور برائی ہو اس سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ (ابو داو¿د، ابن ماجہ) ۰۳۔ رسول اﷲ ﷺ کو فکر اور پریشانی لاحق ہوتی تو یہ دعا پڑھتے۔"یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِرَ حمَتِکَ اَستَغِیثُ۔"اے حی وقیوم! بس تیری رحمت سے مدد چاہتا ہوں۔(جامع ترمذی)۔۱۳۔خطا کاروں میں وہ بہت اچھے ہیں جو خطا کے بعد مخلصانہ تو بہ کریں اور اﷲکی طرف رجوع ہوجائیں۔ ( ترمذی)۔۲۳۔جو مسلمان عام اہلِ ایمان کے لئے اﷲ تعالیٰ سے مغفرت مانگے گا ،اس کے لئے ہر مومن مرد و عورت کے حساب سے ایک ایک نیکی لکھی جائے گی ۔ (طبرانی)۔۳۳۔جو نبیﷺ پر ایک صلوٰة بھیجے اﷲ تعالیٰ اس پر دس صلوٰاتیں بھیجتا ہے، اس کی دس خطائیں معاف کردی جاتی ہیں اور اس کے دس درجے بلند کردئیے جاتے ہیں۔ (سنن نسائی)

۴۳۔ مجھ پر زیادہ صلوٰة بھیجنے والاقیامت کے دن مجھ سے قریب ترین اور مجھ پر زیادہ حق رکھنے والاہوگا۔ ( ترمذی)۔۵۳۔جب تک کہ نبیﷺ پر درود نہ بھیجا جائے ، دُعا آسمان اور زمین کے درمیان ہی رکی رہتی ہے ۔ (ترمذی)۔۶۳۔ جو میری قبرپر مجھ پر درود بھیجتا ہے ،وہ میں خود سنتا ہوں۔ جودُور سے بھیجتا ہے وہ مجھ پرپہنچا یا جاتاہے (بیہقی)۷۳۔عقیقہ میں لڑکے کی طرف سے دو اور لڑکی کی طرف سے ایک بکری کی قربانی کرو۔ ( ابی داو¿د، نسائی)۔۸۳۔ نبی نے حسنؓ کے عقیقہ میں ایک بکری کی قربانی اور بالوںکے وزن بھر چاندی صدقہ کرنے کا حکم دیا۔(ترمذی)۔۹۳۔اﷲ کو سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ نام عبداﷲ اور عبدالرحمن ہیں۔( مسلم)۔۰۴۔ بچے سات سال کے ہوجائیں تو نماز کی تاکید کرو اور جب دس سال کے ہوجائیں تو نماز میں کوتاہی کرنے پر ان کو سزا دو اور ان کے بستر بھی الگ کردو۔ (سنن ابی داو¿د)۔۱۴۔ جو اپنے ہاں پیدا ہونے والی لڑ کی کی توہین اور ناقدری نہ کرے اور برتاو¿ میں لڑکوں کو اس پر ترجیح نہ دے تو اﷲ تعالیٰ لڑکی کے ساتھ اس حسنِ سلوک کے صِلے میں اس کو جنت عطا فرمائے گا۔ (مسند احمد)۔۲۴۔جس بندے نے تین بیٹیوں یا تین بہنوں یا دو ہی بیٹیوں یا بہنوں کا بار اٹھایا اور ان کی اچھی تربیت کی اور ان کا نکاح بھی کردیا تو اﷲکی طرف سے اُس بندے کے لےے جنت کا فیصلہ ہے۔ ( ابو داو¿د، ترمذی)۔۳۴۔ جسے ا ﷲ تعالیٰ اولاد دے تو چاہئے کہ اس کا اچھا نام رکھے اور اس کو اچھی تربیت کرے(بیہقی)۔۴۴۔ اگر شادی کی عمر کو پہنچ جانے پر بھی اولاد کی شادی کا بندوبست نہیں کیا اور وہ اس کی وجہ سے حرام میں مبتلا ہوگیا تو اس کا باپ اس گناہ کا ذمہ دار ہوگا۔ (بیہقی)۔

۵۴۔ ماں کی خدمت کرتے رہو کہ ان کے قدموں میں تمہاری جنت ہے۔ (مسند احمد' سنن نسائی)۔۶۴۔ ماں باپ کی خدمت و فرمانبرداری کروتو تمہاری اولاد تمہاری فرمانبردار اور خدمت گزار ہوگی۔ (طبرانی) ۔ ۷۴۔تم پاک دامنی کے ساتھ رہو تو تمہاری عورتیں پاک دامن رہیں گی۔ (طبرانی)۔۸۴۔عورت پر سب سے بڑا حق اس کے شوہر کا ہے اور مرد پر سب سے بڑا حق اس کی ماں کا ہے۔ (مستدرک حاکم)۔۹۴۔ اگر میں کسی مخلوق کے لےے سجدے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے (ترمذی)۔۰۵۔ جس عورت کا اس حال میں انتقال ہو کہ اس کا شوہر اس سے خوش ہو تو وہ جنت میں جائے گی۔ (ترمذی)۔ ۱۵۔لوگو! اپنی بیویوں کے بارے میں اﷲ سے ڈرو۔ تمہارا ان پر یہ حق ہے کہ جس کا گھر میں آناتمہیں ناپسند ہو وہ اس کو گھر آنے کا موقع نہ دیں۔ اگر وہ ایسی غلطی کریں تو ان کو تم سزادے سکتے ہو جو زیادہ سخت نہ ہو۔ تمہارے ذمہ مناسب طریقے پر ان کے کھانے کپڑے کی ضروریات کا بدوبست کرنا ہے۔ (مسلم)

۲۵۔وہ جنت میں داخل نہ ہوسکے گا جس کی ایذاءر سانیوں سے اس کے پڑوسی مامون نہ ہوں۔ (مسلم)
۳۵۔بہترین گھرانہ وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو اور اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جاتا ہو اوربدترین گھر وہ ہے جس میں کوئی یتیم ہو اور اس کے ساتھ برا سلوک کیا جائے۔ (سنن ابن ماجہ)۔۴۵۔ اپنی باندیوں کو برتن توڑنے پر سزا نہ وو کیونکہ برتنوں کی بھی عمریں مقرر ہیں ۔(مسند الفردوس للدیلمی)۔۵۵۔ اپنے غلاموں میں زِیردستوں کے بارے میں خدا سے ڈرو۔ (ابو داو¿د)۔ ۶۵۔ مومن دوسرے مومن کا بھائی ہے۔ ضرر کو اس سے دفع کرتا ہے، اس کے پیچھے اس کی پاسبانی کرتا ہے ( ترمذی)۔۷۵۔ کسی کے گھر جاو¿ تو گھر والوں کو سلام کرو اور جب گھر سے نکلو تو وداعی سلام کرکے نکلو۔ (بیہقی)۔۸۵۔ سلام کی تکمیل مصافحہ ہے۔ ( ترمذی) تم باہم مصافحہ کیا کرو اس سے کینہ کی صفائی ہوتی ہے ۔ ایک دوسرے کو ہدیہ دیا کرو اس سے تم میںباہم محبت پیدا ہوگی اوردشمنی دور ہوگی۔ (موطا امام مالک)۔۹۵۔ عجمی لوگوں کی طرح ایک دوسرے کی تعظیم کے لئے کھڑے نہ ہو۔ (سنن ابی داو¿د)۔۰۶۔ ایسی چھت پر سونا منع ہے جو دیواروں سے گھری ہوئی نہ ہو۔ (جامع ترمذی)۔۱۶۔ آدمی چت لیٹنے کی حالت میں اپنی ایک ٹانگ اُٹھا کے دوسری ٹانگ پرنہ رکھے ۔ (مسلم)۔۲۶۔پیٹ کے بل اوندھا لیٹنے کا طریقہ اﷲ تعالیٰ کو ناپسند ہے۔ (جامع ترمذی)۔۳۶۔جسم کا کچھ حصہ دھوپ میں اور کچھ سائے میں ہوجائے تو ایسی جگہ سے اُٹھ جاﺅ۔ (ابو داو¿د)۔۴۶۔ جب تم بہت زیادہ تعریف کرنے والے مداحین کو دیکھو تو ان کے مُنہ پر خاک ڈال دو۔ (مسلم)۔۵۶۔ بلی کا گوشت اور اس کی قیمت کھانا منع ہے۔ ( ابی داو¿د، ترمذی)۔۶۶۔ نجاست کھانے والے جانوروں کا گوشت کھانااور دودھ پینا منع ہے۔ (جامع ترمذی)۔۷۶۔کسی زندہ جانور میں سے کاٹا گیا گوشت مردار ہے، اس کا کھانا جائز نہیں۔ (ترمذی' ابو داو¿د)۔۸۶۔ مردہ مچھلی اور مردہ ٹڈی حلال ہیں۔ خون کی دواقسام کلیجی اور تلی بھی حلال ہیں۔ (مسند احمد، ابن ماجہ )۔ ۹۶۔ہر نشہ آور چیز خمر اور حرام ہے۔ توبہ کئے بغیر مرنے والا شرابی جنت کی شرابِ طہور سے محروم رہے گا۔ (مسلم)۔۰۷۔شرابی کو آخرت میں "طِی±نَةُ ال±خَبَال" (دو زخیوں کے جسم کا پسینہ، لہو یا پیپ ) پلایا جائے گا۔ (مسلم)۔۱۷۔شراب دوا نہیں بلکہ بیماری ہے۔ (صحیح مسلم)۔۲۷۔ کھانے سے پہلے اور اس کے بعد ہاتھ اور منہ کا دھونا باعث برکت ہے۔ (جامع ترمذی'ابوداو¿د)۔۳۷۔کھانے سے پہلے بسم اﷲ پڑھو ،اگر بھول جاﺅ تو بعد میںبِس±مِ اﷲِ اَوَّلَہ وَآخِرَہپڑھ لو۔(ابو داو¿د ترمذی)۔۴۷۔ جوتے اُتار کر کھانا کھایا کرو۔ اس طرح پاو¿ں کو زیادہ راحت ملے گی۔ (مسند دارمی)۔۵۷۔کچھ ٹھنڈا کرکے کھانا زیادہ برکت کا باعث ہوتا ہے۔ (مسند دارمی)۔۶۷۔اﷲ کو یہ بات پسند ہے کہ کسی بندے پر اس کی طرف سے جو انعام ہو تو اس کا اثر نظر آئے۔ ( ترمذی)۔۷۷۔ خوب کھاؤ پیؤ ، صدقہ کرو یا کپڑے بناکر پہنوبس اسراف اورتکبر نہ ہو۔ (مسند احمد نسائی'ابن ماجہ)۔۸۷۔ مونچھیں ترشوانے، ناخن لینے، بغل اور زیرِ ناف کی صفائی کے لئے ۰۴ دن کی حد مقرر ہے۔ ( مسلم)۔۹۷۔ عورت مہندی لگاکر اپنے ہاتھو ں کی صورت بدلے۔ (سنن ابی داو¿د)۔۰۸۔ نہ خوداپنی ران کھولو اور نہ کسی زندہ یا مردہ آدمی کی ران کی طرف نظر کرو۔ (ابی داو¿د'ابن ماجہ)۔۱۸۔مر د دوسرے مرد کے ستر کی طرف اور عورت دوسری عورت کے ستر کی طرف نظر نہ کرے۔ ( مسلم)۔۲۸۔رفع حاجت اور میاں بیوی کی صحبت کے علاوہ تنہائی میں بھی برہنگی سے پرہیز کرو۔ فرشتے تمہارے ساتھ برابر رہتے ہیں لہٰذا ان سے شرم کرو اور ان کا احترام کرو۔ (ترمذی)۔۳۸۔ عورت سترکی مانند ہے ۔ جب وہ باہر نکلتی ہے تو شیاطین اس کو اپنی نظروں کا نشانہ بناتے ہیں۔ ( ترمذی)۔۴۸۔ کسی نامحرم پر پہلی بلا ارادہ نظرتو جائز ہے لیکن دوسری نظر جائز نہیں۔ (مسند احمد' ترمذی' ابی داو¿د)۔۵۸۔مومن مرد کی کسی عورت کے حسن و جمال پر نظر پڑجائے پھر وہ اپنی نگاہ نیچی کرلے تو اﷲ تعالیٰ اس کو ایسی عبادت نصیب فرمائے گا جس کی وہ لذت و حلاوت وہ محسوس کرے گا۔ (مسند احمد)۔۶۸۔ غیر عورت اچھی لگے تو آدمی کو چاہئے کہ اپنی بیوی کے پاس جاکر اپنی نفسانی خواہش پوری کرے۔ (مسلم)۔ ۷۸۔اُن خواتین کے گھروں میں نہ جایا کرو جن کے شوہر کہیں باہرگئے ہوئے ہوں۔ کیونکہ شیطان سب میں اس طرح جاری ساری رہتے ہیں جس طرح رَگوں میں خون رَواں دَواں رہتا ہے۔( ترمذی)۔
 
Top