• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ضعیف اور موضوع روایات حصہ سوم

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
708
پوائنٹ
120
لیٹ جواب دینے پر معذرت بھائی عامر،بھائی ارسلان اور بھائی ریحان ۔!!
اصل بات یہ ہے کہ ہم نے ابھی تک اس کتاب کا صرف حصہ دوم اور سوئم اپلوڈ کیا ہے ۔جب یہ کتاب ’’ضعیف اور موضوع روایات‘‘ 11مارچ کو اپلوڈ کی گئی تو اس کے نام کے ساتھ کچھ بھی نہیں لکھا گیا تھا کہ کونسی جلد ہے ۔اور یہ کتاب جامعہ تعلیم القرآن والحدیث ساہووالہ کی چھپی ہوئی تھی ۔اور یہ تھا بھی پرانا ایڈیشن۔ پھر جب حصہ دوم جس کا نام ’’ موضوع اور منکر روایات ‘‘ہے اور اس کے ٹائٹل پہ بھی لکھا ہوا ہے کہ ’’ یہ حدیث نہیں ہے سلسلہ نمبر2‘‘ اس کو 12 اگست کو اپلوڈ کیا گیا تو اس کے نام کے ساتھ حصہ دوم لکھ دیا گیا ۔اب کی بار جب مکتبہ بیت السلام والوں نے اس کتاب ’’ضعیف اور موضوع روایات ‘‘ کا نیا ایڈیشن چھاپا تو اس طباعت میں فرق کرنے کے ساتھ ساتھ ٹائٹل پر بھی لکھ دیا کہ ’’یہ حدیث نہیں ہے سلسلہ نمبر3‘‘ اور ہم نے اس کو 10 ستمبر کو اپلوڈ کردیا اور ساتھ لکھ دیا حصہ سوم۔یعنی مکتبہ تعلیم القرآن والی کتاب جو ہم 11 مارچ کو اپلوڈ کرچکے تھے اور پھر مکتبہ بیت السلام والی کتاب جو 10 سمتبر کو اپلوڈ ہوئی کتابوں کا ٹیکسٹ ایک تھا بس طباعت کا فرق ہے۔
اب خلاصہ یہ ہے کہ ہماری سائٹ پر صرف حصہ دوم اور سوئم ہی اپلوڈ ہیں حصہ اول لائبریری میں نہ ہونے کی وجہ سے اپلوڈ نہیں ہوئی۔ان شاءاللہ کوشش کے ساتھ جلد اپلوڈ کردی جائے گی۔
تکلیف کےلیے معذرت خواہ ہیں ۔اور تمام بھائیوں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس طرف ہماری توجہ دلائی۔جزاکم اللہ خیراواحسن الجزاء
جزاک اللہ کلیم بھائی۔۔۔ اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔۔۔ میں امید کرتا ہوں کہ پہلی جلد بھی جلد اپلوڈ کر دی جائے گی۔۔۔۔ انشاء اللہ
 
Top