• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طریقہ کہاں ہے ؟

وہم

رکن
شمولیت
فروری 22، 2014
پیغامات
127
ری ایکشن اسکور
38
پوائنٹ
75
السلام علیکم
میرا ایک دوست مجھے کہتا ہے کہ اس کے دوست اعتراض کرتے ہیں کہ نماز کا طریقہ احادیث میں کہاں ہے ؟(مقلد کرنے کی کوشش کہ کہاں ستہ وغیرہ میں جا کر کوئی ڈھونڈے گا مجبورا حنفی نماز کا کتابچہ ہی لینا پڑے گا )

میں نے اسے کہا کہ ٹھیک ہے میں نماز کے پورے طریقہ کی احادیث پیش کر دوں گا ، الحمدللہ

مگر پہلے اپنے اس مقلد دوستوں سے میری طرف سے ہاتھ جوڑ کر صرف ایک سوال کا جواب لے دینا
کہ اگر نماز کا طریقہ احادیث میں موجود نہیں تو کیا بعد میں ائمہ کرام وغیرہ کو وحی نازل ہوئی تھی طریقہ کی یا انہوں نے نماز کا طریقہ اپنی طرف سے گھڑ لیا تھا ؟

میرا دوست آنکھیں پھاڑے مجھے دیکھ رہا تھا اور میں اس کے حصہ کا مالٹا بھی کھا گیا
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
نماز کا طریقہ احادیث میں کہاں ہے ؟
اگر نماز کے طریقہ سے مراد مجموعی طور پر ایک ہی حدیث سے ثابت کرنا ہو ، تو پھر کسی کا بھی اسطرح ایک ہی حدیث میں ثابت نہیں ،
اگر الگ الگ فعل مراد ہے تو آپ احناف کی نماز میں ایسا کوئی حصہ دکھا دے ،جو اس قابل ہو کہ اس کے ثبوت کے لئے حدیث صحیح کا ہونا ضروری ہو ، اور وہاں کوئی حدیث موجود نہ ہو۔
میرا دوست آنکھیں پھاڑے مجھے دیکھ رہا تھا اور میں اس کے حصہ کا مالٹا بھی کھا گیا
آپ میرے ساتھ مل کے اس طرح کی بحث پر مالٹے کھائے ، مجھے اللہ سے یقین ہے کہ میں ہی آپ کے سب مالٹے کھاؤں گا ۔ ابتسامہ
 
Top