• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طلاق سے متعلق اپنے تعزیری قانون پر عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی ندامت

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
967
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم​

عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں
جیسا میں تین چیزوں پر نادم ہوا ویسا کسی چیز پر نادم نہیں ہوا ان میں سے ایک تین دفعہ طلاق کو تین قرار دینا بھی ہے
(مسندابوبکر اسما عیلی بحوالہ اغاثتہ اللھفان جلد ١ ص ٣٣٦ طبع حصہ)

کیا یہ سند صحیح ہے
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
امام أبو بكر أحمد بن إبراهيم الإسماعيلي رحمه الله (المتوفى371)نے کہا:
أخبرنا أبو يعلى : حدثنا صالح بن مالك : حدثنا خالد بن يزيد بن أبي مالك عن أبيه قال (؟) : قال عمر بن الخطاب رضي الله عنه : ما ندمت على شيء ندامتي على ثلاث : أن لا أكون حرمت الطلاق وعلى أن لا أكون أنكحت الموالي وعلى أن لا أكون قتلت النوائح [إغاثة اللهفان 1/ 336 لابن القیم]۔

یہ روایت ضعیف ہے ۔
راجح قول کے مطابق يزيد بن عبدالرّحمن أبي مالك کا سماع عمرفاروق رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں ۔

فائدہ:

علامہ محمدرئیس ندوی رحمہ اللہ نے اپنی ممتاز کتاب ’’تنویرالآفاق فی مسئلة الطلاق‘‘ میں ص ٢٣٦ سے ص٢٤٩ تک اس کی سند پر بڑی لمبی گفتگو کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ اس روایت کے سارے رواۃ ثقہ ہیں اورحنفی اصول کے مطابق یہ روایت صحیح ہے ۔
لیکن اس کے باوجود یہ اعتراف کیا ہے کہ انقطاع مذکور کے سبب محدثین کے اصول کے مطابق یہ روایت ضعیف ہے ۔
 
Top