کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
10۔ناسخ و منسوخ
سوال نمبر23
سوال نمبر24درج ذیل آیت کا کیا معنی ہے۔(سنقرئک فلا تنسیٰ الا ماشآء اللہ) (78:6،7) ’’ہم تمہیں پڑھائیں گے جسے تم بھولو گے نہیں مگر جو اللہ چاہے۔‘‘
سوال نمبر25جرم فحش کیا چیز ہے؟ جس کی سزا عورتوں کے لیے حبس دوام ہے اور اس کا نصاب شہادت زنا کے برابر ہے۔یعنی چار شہادتیں(1)درکار ہیں؟ پھر جب اس ’’جرم فحش‘‘ کی سزا خود قرآن نے بتا دی تو یہ حد ہے اسلامی تاریخ میں کیا یہ سزا کسی مجرمہ کو ملی ہے؟
(1) تفصیل کےلیے دیکھیئے ،’’طاہرہ کے نام خطوط ص 195،196‘‘
سوال نمبر26پرویز صاحب قرآنی فیصلے صفحہ 164 پر لکھتے ہیں کہ:قرآن کے متعین کردہ قابل حد جرائم کی فہرست میں سے آپ یہ جرم فحش کیوں چھوڑ گئے؟ کیا اس جرم کی سزا قرآن نے متعین نہیں کی؟’’قرآن کی مقرر کردہ سزائیں چار پانچ جرائم سے زیادہ کے لیے متعین ہی نہیں۔ وہ جرائم جن سے حفاطت نفس (قتل) حفاظت اموال (سرقہ) حفاظت عصمت (زنا) اور قذف اور حفاظت مملکت (بغاوت) خطرہ میں پڑ جائے۔‘‘
جس آیت میں عورتوں کے لیے حبس دوام کی سزا کا ذکر ہے اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اس جرم کے لئے کوئی دوسری سزا تجویز کرنےکا وعدہ فرمایا تھا۔ کیا اللہ نے وہ وعدہ پورا کیا تھا؟ اگر کیا تھا تو یہ کس آیت کی رو سے پورا ہوا؟ نیز بعد ازاں کیا حبس دوام کی سزا باقی رہی یا ختم ہوگئی؟