• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طویل ترین حکمرانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ملکہ الزبتھ دوم نے برطانیہ پر طویل ترین حکمرانی کا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اندرون و بیرونِ ملک سے اپنے چاہنے والوں کے پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

89 سالہ ملکہ برطانیہ نے سکاٹ لینڈ کی سرحد پر خطاب میں کہا کہ یہ وہ اعزاز ہے جس کے حصول کی آرزو انھوں نے کبھی نہیں کی تھی۔

اس سے قبل یہ اعزاز سابقہ ملکہ وکٹوریہ کے پاس تھا۔

برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر 30 منٹ پر ملکہ الزبتھ کے اقتدار کو 63 سال اور پانچ ماہ مکمل ہو جائیں گے۔ یہ 23 ہزار 226 دن، 16 گھنٹے اور تقریباً 30 منٹ کا دورانیہ ہے۔

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملکہ برطانیہ کی خدمات کو حقیقی معنوں میں ’عاجز کر دینے والی‘ قرار دیا۔ــــــــــ

حوالہ

طویل اعزازی حاکم ہونے کا بے وقوفانہ ریکارڈ۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
طویل اعزازی حاکم ہونے کا بے وقوفانہ ریکارڈ۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
جی بالکل ایسے ہی بے وقوفانہ ریکارڈ جیسے آئین پاکستان میں اللہ کے قادر مطلق ہونے کی اعزازی حکمرانی ہمیں نظر آتی ہے جو اس سے بھی طویل ہے مگر اللہ کا فرمان نہیں چلتا وہ امریکہ کا چلتا ہے
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جی بالکل ایسے ہی بے وقوفانہ ریکارڈ جیسے آئین پاکستان میں اللہ کے قادر مطلق ہونے کی اعزازی حکمرانی ہمیں نظر آتی ہے جو اس سے بھی طویل ہے مگر اللہ کا فرمان نہیں چلتا وہ امریکہ کا چلتا ہے
عبدہ بھائی!
کوئی اور بے محل یہ تذکرہ کرتا تو کوئی بات نہیں! مگر آپ سے شکایت کرنا حق بنتا ہے!
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

عبدہ بھائی!
کوئی اور بے محل یہ تذکرہ کرتا تو کوئی بات نہیں! مگر آپ سے شکایت کرنا حق بنتا ہے!
انتہائی معذرت محترم بھائی اگر لاشعوری طور پر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے مگر مجھے ابھی بھی اس غلطی کا شعور نہیں آپ کو اپنے خیالات واضح کر دیتا ہوں
واللہ میں نے بے محل اسکا تذکرہ نہیں کیا بلکہ جب نعیم بھائی نے خبر لکھی اور پھر نیچے دو لائنوں میں اپنا تبصرہ کیا کہ
طویل اعزازی حاکم ہونے کا بے وقوفانہ ریکارڈ۔۔۔۔ابتسامہ۔۔۔
تو واللہ مجھے یہی سمجھ آئی کہ وہ اس خالی نام کی حکمرانی پر طنز کر رہے ہیں کیونکہ انہوں لفظ اعزازی حکمرانی استعمال کیا تو میں یہی سمجھا کہ بے وقوفی یہ ہے کہ اعزازی حکمرانی کو اصل حکمرانی سمجھ لیا گیا پس اسی مناسبت سے درست قیاس کرتے ہوئے میں نے یہاں اللہ کی حکمرانی کی بات کر دی کہ اللہ کو ہم نے خدا اسی طرح بنایا ہوا ہے جس طرح پہلے رفیق تارڑ کو صدر بنایا ہوا تھا
اب اس پر فیصلہ محترم نعیم یونس بھائی ہی دے سکتے ہیں کہ وہ بے وقوفی کس چیز کو کہ رہے تھے آیا وہ اعزازی صفت کی وجہ سے حکمرانی پر ناز کرنے کو بے وقوفی کہ رہے تھے یا کوئی اور بات تھی
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ملکہ برطانیہ کی حیثیت سربراہ مملکت کی ہے، جیسے پاکستان میں صدر کی، لیکن پاکستان میں موجودہ صدر کی طرح بالکل لاچار بھی نہیں!
برطانیہ میں حکومت تو وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کی ہوتی ہے، اسے کانسٹیٹیوشنل مونارشی کہا جاتا ہے۔ اور یہ مونارش بہت سے استثناء کا حامل ہوتا ہے، اور بہت سے اختیارات رکھتا ہے،
جیسے چرچ آف انگلیڈ کی سربراہ ملکہ برطانیہ ہے، اور وہی برطانیہ کی فوج کی بھی سربراہ ہے۔ اس طرح غالباً انہیں اپنے کسی کاروبار و آمدنی کا ٹیکس بھی نہیں دینا ہوتا! (ٹیکس والی بات میں نے غالباً لکھی ہے)۔
لیکن برطانیہ کی اصل حکومت وزیر اعظم و پارلیمنٹ کی ہے!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تو واللہ مجھے یہی سمجھ آئی کہ وہ اس خالی نام کی حکمرانی پر طنز کر رہے ہیں کیونکہ انہوں لفظ اعزازی حکمرانی استعمال کیا تو میں یہی سمجھا کہ بے وقوفی یہ ہے کہ اعزازی حکمرانی کو اصل حکمرانی سمجھ لیا گیا
متفق!!

لیکن برطانیہ کی اصل حکومت وزیر اعظم و پارلیمنٹ کی ہے!
متفق!!
 
Top