عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
ترتیب وتخریج
نظرثانی
تبصرہ
اللہ تعالی کےنزدیک دین اسلام ہی اصل دین ہےاسی لئے اسلام نےاپنےپیروکاروں کوتمام امور حیات میں طہارت وصفائی کاپابند بنایاہے۔نبی آخرالزماں محمدﷺنےاپنی ذات کابہترین اسوہ پیش کیا۔آپ ﷺ بیدارہونےسےلےکررات سونےتک جسم اور لباس کی صفائی ستھرائی کاخیال رکھتےاور اپنےصحابہ کو بھی ترغیب دلاتے۔حالنکہ دیگرمذاہب میں بھی پاک صاف رہنےکےاحکام ہیں لیکن غیرمسلم معاشرہ گندگی اورغلاظت میں غرق نظر آتاہے۔اللہ تعالی نےجسم ،لباس ،رہنےکی جگہ،کھانےپینےاورزندگی گزارنے کےتمام امور میں صفائی اورپاکیزگی کاحکم دیاہے۔سورہ بقرہ میں مسجدوں ،سورہ مدثرمیں لباس ،سورہ مائدہ میں کھانے میں پاکیزگی اختیار کرنےکاحکم دیاہے۔دیگراقوام کی تقلید میں امت مسلمہ کےبیشترلوگوں نےپاکیزگی کو پس پشت ڈال دیاہے۔اور ان کےنقش قدم پرچلتےہوئے فخرمحسوس کرتےہیں۔اس لئے ضرورت ہےکہ مسلمانوں کےاندر اسلامی طریقہ ءطہارت اور پاکیزگی کے آداب کاشعوربیدارکیاجائے۔چناچہ اسی مقصد کےحصول کی خاطر یہ کتابچہ لکھاگیاہے۔جس میں محترم ڈاکٹر ہمایوں صاحب نے بہت ہی احسن اسلوب میں اسلامی طہارت کی ان بنیادی تعلیمات کےاوپرروشنی ڈالی ہےجنہیں ایک مسلمان کےلئے ضروری ہے کہ وہ انہیں ہروقت پیش نظررکھے۔(ع۔ح)طہارت وضو ، تیمم اور غسل قرآن وحدیث کی روشنی میں
مصنف
ڈاکٹر ہمایوں طارق شیخ
ترتیب وتخریج
ابوعاصم رحمت بیگ
نظرثانی
حافظ عبدالجبار مدنی
تبصرہ
Last edited: