السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
@محمد نعیم یونس بھائی!'' بھارت ''کو ''طہارت '' کردیں!
طہارت ایک شرعی چیز ہے، یعنی طہارت کیسے حاصل کی جائے گی، اور کیسے ختم ہوتی ہے، کب یہ لاز م ہے، یہ شرعی احکام ہیں، جو قرآن و حدیث سے اخذ کیئے جائیں گے،
جبکہ نظافت کا اطلاق اس سے بڑھ کر کسی ایسی چیز پرر بھی ہوتا ہے، جو طہارت کے لئے لازم نہیں، جیسے کپڑوں پر چہرے پر دھول مٹی ہونے سے کپڑا کی طہارت برقرار رہتی ہے، لیکن نظافت نہیں، اسی طرح بے ڈھنگے لباس میں طہارت توبرقرار ہے، لیکن نظافت کے برخلاف ہے!