• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عبدالرزاق قادری کا تعارف اس فورم پر بھی

شمولیت
دسمبر 25، 2012
پیغامات
46
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
19
ایک محترم جو کہ یوسف ثانی کہلاتے ہیں انہوں نے اس فورم پر اردو محفل فورم سے میری ایک تحریر کو کاپی پیسٹ کر کے مجھے اس فورم میں رجسٹر ہونے کی وجہ فراہم کر دی۔ محترم کی پیسٹ کردہ تحریر اس لنک پر موجود ہے۔
http://www.kitabosunnat.com/forum/اسلام-اور-عصر-حاضر-438/لاہور-میں-عیسائی-قرآن-پڑھانے-لگے-؟؟؟-9700/#post66783
میں اپنا تعارف مختلف فورمز پر اتنی بار پیش کر چکا ہوں کہ اب تو خود ستائشی لگتی ہے اور نجانے کیوں حب جاہ کی بو محسوس ہوتی ہے اپنے تعارف کے صفحات سے۔
اردو محفل فورم کے ایک دھاگے میں اس طرح سے پیش کیا تھا لیں آپ بھی دیکھیں۔
میں تو صرف

عبدالرزاق قادری ہوں
== پیدائش ==

پیدائش وہاڑی ضلع میں 20 مارچ 1986ء کو ہوئی۔ اور میٹرک کی سند کے مطابق 14 اپریل 1990 درج ہے۔ جو کہ کل کلاں کو سکینڈل بننے کے لیے آسان دستاویز ہے۔ پاکستان میں رواج ہے کہ نوکری کے حصول کے لیے طلباء کے نام کے ساتھ تاریخ پیدائش غلط یعنی تھوڑا عرصہ حذف کر کے لکھا جاتا ہے۔ مبادا بندہ "اوور ایج" ہو جائے پھر سرکاری ملازمت نہ ملے۔ میری تاریخ گواہ ہے کہ آج تک تو سرکاری ملازمت کی درخواست دی ہی نہیں۔ ان شاءاللہ ارادہ بھی نہیں۔

== نام ==

گھر والوں نے نومولود کا نام (میرا نام) چچا کی شہادت کے موقع پر پیدا ہونے کی بناء پر شہید چچا ہی کے نام پر محمد رزاق رکھ دیا۔ وہ 22 مارچ 1986ء بمطابق کتبہ قبر، سیاچن میں برف کے تودے کے نیچے آ کر شہید ہو گئے تھے۔ جو کہ بعد میں ایک اہلحدیث استاد عطاءاللہ صاحب جو کہ پرائمری کے ہیڈ ماسٹر تھے انہوں نے فرمایا، "رزاق تو اللہ کا نام ہے لہٰذا عبدالرزاق نام ہونا چاہیے ورنہ شرک کاخدشہ ہے" تب سے میرا نام عبدالرزاق ہے۔ علامہ محمد ارشد القادری سے بیعت کے بعد قادری بھی لکھنا شروع کر دیا۔

== بچپن ==

پہلے وہاڑی میں چند سال گزرے جو میرے افسانے اسے کیا خبر تھی Afkar e Muslim: اسے کیا خبر تھی میں مذکور ہیں۔ جو میری اپنی بچپن کی یادیں ہیں۔
پھر 1990 یا 1991 کے بعد ضلع لیہ میں منتقلی ہو گئی۔ وہاں ساتویں جماعت تک سکول میں تعلیم حاصل کی۔ قرآن کے 23 سپارے پڑھے۔ پہلا سپارہ آدھا حفظ بھی کیا۔ پھر 25 جنوری 1999ء سے فیصل آباد پاور لومز کی فیکٹری میں "وائنڈر مین" کے طور پر مزدوری کا آغاز کیا۔


== لاہو آمد ==


12 اگست 2000 سے لاہور آ گیا۔ قرآن حفظ کیا۔

== تعلیم ==

2005ءکے بعد وہاڑی میں ملتان بورڈ سے نویں جماعت پاس کی۔
2006ء سے پھر لاہور بورڈ سے میٹرک یعنی دسویں کلاس،
2008ء میں لاہور بورڈ سے ایف۔اے ،
2010ء میں بی۔اے جامعہ پنجاب سے پاس کیا۔

2011ء میں پنجاپ یونی ورسٹی اولڈ کیمپس لاہور سے ہندی بھاشا کا ڈپلومہ سرٹیفیکیٹ پاس کیا۔

2012ء آج کل ایم۔اے اردو میں پرائیویٹ(سال دوم) تگ و دو جاری ہے۔

== متفرق معلومات ==

ذاتی بلاگ :
افکار مسلم
Afkar e Muslim

پیشہ: آن لائن قرآن پڑھانا (ملازمت)

شہریت :پاکستانی

مقصد حیات، تعلیم و تربیت اسلامی

مضمون نگار، ماہانہ نوائے منزل لاہور

مطالعہ، اسلامی، فکری، تحقیقی، تنقیدی،

فلسفہ: اسلام

مذہب: حنفی
مشرب:قادری

آئیڈیل: مولانا شاہ احمد نورانی رحمۃ اللہ علیہ اور علامہ محمد ارشد القادری

پسندیدہ اخبار: نوائے وقت

سکونت: ملک پارک بلال گنج نزد داتا دربارلاہور ,پاکستان
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم،

سب سے پہلے تو آپ کو محدث فورم پر خوش آمدید.۔۔
بھائی معذرت کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ اس پوسٹ میں موجود آپ کی تصویر کو ڈیلیٹ کر دیجئے، اس فورم پر اس قسم کی تصویریں رکھنا فورم کے قوانین کے خلاف ہے.
 
شمولیت
دسمبر 25، 2012
پیغامات
46
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
19
بھائی معذرت کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ اس پوسٹ میں موجود آپ کی تصویر کو ڈیلیٹ کر دیجئے، اس فورم پر اس قسم کی تصویریں رکھنا فورم کے قوانین کے خلاف ہے.
شکریہ!
تصویر کی ممانعت کا پڑھا توتھا قواعد و ضوابط میں۔ لیکن اس درجہ تک سمجھ نہ آئی تھی۔ حذف کررہا ہوں
 
شمولیت
دسمبر 25، 2012
پیغامات
46
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
19
مجھے احباب تھوڑا سا سمجھا بھی دیں کہ میں اپنے کالم نما مضامین کن کن دھاگوں میں پوسٹ کر سکتا ہوں اور مضامین کی اجازت کس حد تک ہے۔ قواعد و ضوابط میں نے پڑ ھ لیے تھے۔ میرے کالم اس طرز کے ہوتے ہیں
نمونہ
معاشرے میں خاص و عوام کا کردار
Afkar e Muslim: معاشرے میں خواص و عوام کا کردار عبدالرزاق قادری افکار مسلم
 
شمولیت
اپریل 23، 2011
پیغامات
79
ری ایکشن اسکور
329
پوائنٹ
79
بہت خوشی ہوئی آپ کو محدث فورم پر دیکھ کر۔ آپ نے لکھا:
میں اپنا تعارف مختلف فورمز پر اتنی بار پیش کر چکا ہوں کہ اب تو خود ستائشی لگتی ہے اور نجانے کیوں حب جاہ کی بو محسوس ہوتی ہے اپنے تعارف کے صفحات سے
معذرت کے ساتھ آپ کا تعارف پڑھنے کے بعد اس خود ستائشی کی وجہ سمجھ میں نہیں آئی۔
 
Top