• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عبرت ! موت کا ایک لمحہ کا بھی بھروسہ نہیں :

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
استغفراللہ
اللہ ہمیں ناگہانی آفات سے محفوظ فرمائے آمین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
لاپتہ ہوگیا !!
ہمارے ہاں توکہا جارہاہےکہ وہ سمندر میں گرگیا تھا ۔
اللہ تعالی ہمیں اخروی زندگی کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کوالا لمپور: ہفتے کے روز ملائیشیا سے چین جانے والے ملائشین ایئر لائن کے مسافر طیارے کی گمشدگی جہاں ایک معمہ بنی ہوئی ہے وہیں کئی مسافروں کے اہل خانہ کی جانب سے اپنے پیاروں کے موبائل فونزآن ہونے کے دعوؤں نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔​

چینی میڈیا کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں میں سے 19 کےاہل خانہ نے مشترکہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ جہاز میں سوار ان کے پیاروں کے موبائل فونز ابھی تک "آن " ہیں اور انہوں نے جب بھی ان کے موبائل نمبروں پر کال کی تو وہ بچ رہے تھے۔ ملائشین ایئرلائن کےحکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے جب جہاز کے عملے کے موبائل فونز پر کال کی توکچھ کے موبائل فونز "آن " تھے تاہم کسی نے بھی کال کا جواب نہیں دیا۔​
رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ایک مسافر کے اہل خانہ نے ٹی وی چینل کے براہ راست پروگرام کے دوران بھی فون کال کی تاہم موبائل فون مسلسل بجتے رہا تاہم صورتحال اس وقت حیران کن ہو گئی جب چینی سوشل میڈیا سائٹ "کیو کیو پروفائل" پر بھی بعض مسافروں کے اکاؤنٹس پر وہ مستقل آن لائن نظر آئے۔​
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا ممکن ہے کہ مسافروں کے فون مسلسل بجتے سنائی دے رہے ہوں یا وہ سوشل میڈیا پر آن لائن دکھائی دے رہے ہوں تاہم حقیقت میں وہ بند ہی ہوں گے کیونکہ بعض اوقات موبائل نیٹ ورکس فونز کی آخری جگہ کو یاد رکھتے ہیں اور صارفین آن لائن دکھائی دیتے ہیں۔​

واضح رہے کہ کوالالمپور سے بیجنگ جانے والے ملائیشین ایئر لائن کے طیارے کا رابطہ ملائیشیا اور ویتنام کے درمیان واقع سمندر پر منقطع ہوگیا تھاجس کے بعد گزشتہ 4 روز سے گمشدہ طیارے کو تلاش کے لیے کئی ممالک کی فضائیہ اور ماہرین کی ٹیمیں مصروف ہیں تاہم اس میں ابھی تک انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔​
1798723_10152100436540528_1788030890_n.jpg
 
Top