• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عجیب بات ہے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی بات پر ایسے اچھلتے ہیں

شمولیت
اپریل 10، 2021
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
21
عجیب بات ہے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی بات پر ایسے اچھلتے ہیں جیسے کسی نےلال مرچ کی دھونی دی ہو
اسرائیلی تو پھر بھی اہل کتاب ہیں جن کا ذبیحہ بھی کھایا جا سکتا اور ان کی عورت سے نکاح بھی ہوسکتا ارے تم نے تو ان ممالک کو تسلیم کر رکھا ہے جو پکے ٹکے مشرک اور بتوں کے پجاری ہیں ذبیحہ یا نکاح تو دور کی بات ان کے عبادت خانے تک گرانے کا حکم ہے
چین کو تسلیم کیا ہوا ہے جو سرے سے اللہ تعالی کے وجود کے ہی انکاری ہیں
دنیا کے تمام عیسائی ممالک کو تسلیم کیا ہوا ہے
تمام بدھ ممالک کو تسلیم کیا ہوا جو بتوں کے پجاری ہیں
سورج کی عبادت کرنے والوں کو تسلیم کیا ہوا ہے
کونسا مذہب ہے کونسا ملک ہے جس کو تسلیم نہیں کیا ہوا
ایسے میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات پر اچھلنا محض اوور ایکٹنگ ہے
اگر کوئی کہتا ہے کہ چونکہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کیا ہے اس لئے تسلیم نہیں کیا جاسکتا تو یہ باقی کا---ف-ر ممالک کیا یہ اپنے اپنے ملک ماں کی جہیز میں لائے تھے؟ سب نے کہیں نہ کہیں مسلمانوں کی زمینپر قبضہ کر رکھا ہے
اگر تم کہتے ہو کہ یہودی زیادہ شدید دشمن ہیں اس لئے تسلیم نہیں کیا جانا چاہئے تو یہود کے ساتھ شرک والوں کے بارے میں بھی اسی آیت میں یہی بات ہے تو وہاں غیرت گھاس کھانے چلی جاتی ہے؟
اگر تم کہتے ہو کہ یہود نے قبلہ اول پر قبضہ کیا ہوا ہے تو بھائی موجودہ قبلہ کونسا آزاد ہے وہاں تو یہود سے بھی بدتر مخلوق نے قبضہ کیا ہوا ہے
اور ویسے بھی یہ تسلیم نہ کرنا کونسا ایسا کارنامہ ہے جس سے یہود یا اسرائیل تباہ ہوجائیں گے ! اسرائیل کو تسلم کرو تب بھی اسرائیل ہے نہ کرو تب بھی اتنے سالوں سے تمھارے تسلیم کئے بغیر قائم ہے تم بلاوجہ ایسے غصہ کر رہے ہو جیسے تسلیم نہ کرنا ایٹم بم ہو اور اسرائیلی دن رات رو رہے ہوں کہ ہائے ہائے ہمیں تسلیم نہیں کیا جارہا ہم کیا کریں !
اتنی ہی غیرت جوش مار رہی ہے تو اسرائیل کو پالنے والے مدد فراہم کرنے والے ان کے خلاف ہر قرارداد ویٹو کرنے والے ان کو ظلم کےلئے فری ہینڈ دینے والے امریکا کے سفیر کو مل بدر ان کا سفارتخانہ بند اور وہاں سے اپنا سفیر واپس بلانے کا مطالبہ کرکے دکھاو
ورنہ یہ میڈ ان چائنا غیرت جوش اور فارمی ایمانی جذبہ اپنے پاس پی رکھو
گرین کارڈ کےلئے بہن کو بیوی لکھوانے والے ایڈے تسی غیرتمند مسلمان
Mufti Sahib
 
شمولیت
جنوری 06، 2022
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
9
قیامت سے پہلے سرزمین اسرائیل میں مسلمانوں اور بنی اسرائیل میں جنگ ہونی احادیث سے ثابت ہے۔ یہود و بنی اسرائیل میں فرق کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے، اس وقت یہود سرزمین اسرائیل پر قابض ہیں، اور آہستہ آہستہ بنی اسرائیل کو دنیا بھر سے اکھٹا کر رہے ہیں۔ انکی حکومت دنیا بھر کے ناں چاہتے ہوئے بھی دجلہ و فرات سے تبوک تک پھیل جانی ہے۔
یہود واپس آ چکے ہیں، باقی بنی اسرائیل بھی آ جائیں گے ۔ جب تک کوئی ملک تسلیم کرے یا ناں کرے، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نقصان اسرائیل کا نہیں الٹا تسلیم ناں کرنے والوں کا ہی ہے۔ معاشی و معاشرتی دونوں۔
 
Top