آپ نے جو مقدمہ قائم کیا وہ آپ کا حسن ظن ہے ورنہ ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو ’’ دوستی یاری ‘‘ کو فیشن کے نام پر نہ صرف برداشت کرتے ہیں بلکہ ترغیب دلاتے ہیں ۔
ہاں ایسے لوگ بھی ہیں جن پر آپ کی یہ بات صادق آتی ہے تو اس کی وجہ شاید ’’ حسن ظن ‘‘ ہے ، حالانکہ ایسی جگہوں پر حسن ظن کو ’’ کبوتر کا بلی کے سامنے آنکھیں بند کرنا ‘‘ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ۔