یہ آیت کس کے بارے میں نازل ہوئی؟
مومن کی قبر ایک سر سبز باغ ہوتی ہے ، اس کے لئے قبر کو ستر گز تک کشادہ کر دیا جاتا ہے ، اس کے لئے قبر کو یوں روشن کر دیا جاتا ہے ، جس طرح چودھویں رات کا چاند ہوتا ہے ، کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو یہ آیت کس کے بارے میں نازل ہوئی ؟
( اس کی زندگی تنگ ہوجائے گی اور قیامت کو ہم اسے اندھا کرکے اٹھائیں گے
(سورة طه :124))
کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو تنگ زندگی سے کیا مراد ہے ، لوگوں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) زیادہ بہتر جانتے ہیں ، فرمایا اس سے مراد کافر کو قبر میں دیا جانے والاعذاب ہے ، اس ذات کی قسم جس کی دست قدرت میں میری جان ہے ، اس پر ننانوے اژدھے مسلط کئے جائیں گے ، کیا تم جانتے ہو ان میں سے ایک اژدھا کیا ہوگا ؟ وہ ستر سانپوں جتنا ہوگا جس میں سے ہر ایک سانپ کے سات سر ہوں گے ، جس کے ذریعہ وہ اسے کاٹے گیں ، اور ، نوچیں گے ایسا قیامت تک ہوتا رہے گا
--------------------------------------------------
(صحيح الموارد : 651 ، ، صحيح ابن حبان : 3122 ، ،
الترغيب والترهيب : 4/277 ، ، صحيح الترغيب : 3552)